کمالیہ (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) کمالیہ کے نواحی چک نمبر 268 گ ب مہوٹیاں والا میں رب نواز خان مہوٹہ کےڈیرہ خان حویلی میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر علاقے کی معزز شخصیات رب نواز خان مہوٹہ، سابقہ ناظم و مِمبر ضلع کونسل ٹوبہ ٹیک سنگھ سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر احمد خان مہوٹہ، عثمان احمد خان مہوٹہ (احمد زرعی مرکز والے) ماہر قانون دان جنید سلطان خان مہوٹہ، فنانس سیکرٹری کمالیہ سردار عمر حیات خان گادھی، سابقہ ضلع کونسل ممبر سردار محمد نوید خان گادھی، مہر شہباز وینیوال ایڈووکیٹ، میاں غلام عباس کانجن نمبردار، ماسٹر غلام مجتبیٰ خان مہوٹہ، اور ماسٹر سجاد خان مہوٹہ نے شرکت کی۔ علاقائی صورتحال پہ تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔
Tags Dr.Ghulam Murtaza پاکستان پنجاب کمالیہ