Home / اہم خبریں / بی پی ایل میں 11 پاکستانی کرکٹرز ایکشن کیلئے تیار، مختلف فرنچائزز نے انتخاب کرلیا

بی پی ایل میں 11 پاکستانی کرکٹرز ایکشن کیلئے تیار، مختلف فرنچائزز نے انتخاب کرلیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلا دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے آئندہ ایڈیشن میں پاکستان کے 11 کرکٹرز مختلف فرنچائزز کی نمائندگی کریں گے ملکی کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نیلامی کے ذریعے ٹیموں میں شامل ہوئی جبکہ چند اسٹارز کے ساتھ براہِ راست معاہدے بھی طے پائے۔

رنگپور رائیڈرز نے خواجہ نافع اور صفیان مقیم کو اپنی ٹیم کا حصہ بنایا ہے راج شاہی وارئیرز نے صاحبزادہ فرحان، محمد نواز اور جہانداد خان کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے احسان اللہ اور حیدر علی نوکخالی ایکسپریس کی جانب سے ایکشن میں دکھائی دیں گے جبکہ عثمان خان ڈھاکا کیپٹلز اور ابرار احمد چٹاگانگ رائلز کی نمائندگی کریں گے۔

سلہٹ ٹائٹنز نے پاکستانی اوپنر صائم ایوب اور فاسٹ بولر محمد عامر پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ذرائع کے مطابق بی پی ایل 26 دسمبر سے آغاز کرے گی جبکہ پاکستانی کھلاڑی اپنی بہترین کارکردگی کے ذریعے ٹورنامنٹ میں رنگ بھرنے کے لیے تیار ہیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے