Home / اہم خبریں / بیت السلام ویلفیر ٹرسٹ کے پروگرام ٹیک پارک کے تحت آئی ٹی کورسز کے لیے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد

بیت السلام ویلفیر ٹرسٹ کے پروگرام ٹیک پارک کے تحت آئی ٹی کورسز کے لیے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) بیت السلام ویلفیر ٹرسٹ کے پروگرام ٹیک پارک کے تحت آئی ٹی کورسز کے لیے انٹری ٹیسٹ کا مرحلہ بحسن و خوبی انجام پذیر ہو ا یہ ٹیسٹ اتوار 3 دسمبر کو دی انٹیلکٹ اسکول (کورنگی) کے فٹ بال گراؤنڈ میں لیا گیا ۔ جس کے لیے 2500 امیدواروں کو منتخب کیا گیا ۔ تحریری ٹیسٹ کے لیے دو گھنٹے کا وقت رکھا گیا تھا ۔ امیدواران نے بیت السلام کے رضاکاروں کی رہ نمائی میں ٹیسٹ کا یہ مرحلہ بہت خوش اسلوبی سے طے کیا، بیت السلام سے وابستہ بیسیوں رضاکاروں نے اس مرحلے کو بہترین اور منظم بنانے کے لیے شبانہ روز محنت کی ۔ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی گراں قدر شخصیات نے انٹری ٹیسٹ کا یہ موقع ملاحظہ کیا ۔ یاد رہےبیت السلام ویلفئیر ٹرسٹ نے آئی ٹی میں دل چسپی رکھنے والے طلبہ کے لیے متعدد آئی ٹی کورسز کی فری ٹریننگ کا اہتمام کیا ہے۔ بیت السلام ان جوانوں کو ملک و ملت کا سرمایہ سمجھتے ہوئے انہیں بہترین صلاحیتیوں سے آراستہ کرنا چاہتا ہے

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے