Home / اہم خبریں / بھارتی ٹیم کے رویے پر پاکستان کا سخت احتجاج

بھارتی ٹیم کے رویے پر پاکستان کا سخت احتجاج

دبئی / کراچی، (رپورٹ ذیشان حسین) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینیجر نوید اکرم چیمہ نے بھارتی کھلاڑیوں کے غیر پیشہ ورانہ رویے پر میچ ریفری کے سامنے باضابطہ احتجاج ریکارڈ کروا دیا۔

نوید اکرم چیمہ کا کہنا تھا کہ بھارتی کھلاڑیوں کا ہاتھ نہ ملانا کھیل کی روح اور اسپورٹس مین اسپرٹ کے منافی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کرکٹ میں روایتی احترام اور خوش اخلاقی کا مظاہرہ کھیل کا لازمی حصہ ہے، لیکن بھارتی ٹیم نے اس روایت کو نظر انداز کیا۔

ٹاس کے وقت میچ ریفری نے دونوں کپتانوں کو ہاتھ نہ ملانے کی ہدایت کی تھی، تاہم پاکستان ٹیم کا مؤقف ہے کہ یہ فیصلہ یکطرفہ اور غیر ضروری تھا۔

پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے بطور احتجاج اختتامی تقریب میں شرکت نہیں کی جبکہ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ بھارتی ٹیم کے رویے پر پاکستانی ردعمل بالکل فطری تھا۔

ٹیم مینجمنٹ کے مطابق اس معاملے پر اعلیٰ سطح پر بھی آواز اٹھائی جائے گی تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے