Home / اہم خبریں / ایشیا کپ فائنل: بھارت کی سنسنی خیز فتح، پاکستان رنرز اپ

ایشیا کپ فائنل: بھارت کی سنسنی خیز فتح، پاکستان رنرز اپ

دبئی/کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس سنسنی خیز میچ میں بھارت نے 147 رنز کا ہدف دو گیندیں قبل حاصل کیا پاکستان ایونٹ کی تاریخ میں چوتھی مرتبہ رنرز اپ قرار پایا، جبکہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں یہ دوسری بار شکست تھی۔

ہدف کے تعاقب میں بھارت کی ٹیم ابتدا میں مشکلات کا شکار ہوئی جب فہیم اشرف نے ابھیشیک شرما اور شبھمن گل کو آؤٹ کیا، جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے سوریہ کمار یادو کی وکٹ حاصل کی بھارت 20 رنز پر تین کھلاڑیوں سے محروم ہوگیا تاہم تلک ورما نے سنجو سیمسن کے ساتھ نصف سنچری شراکت قائم کر کے ٹیم کو سنبھالا، پھر شیوم دوبے کے ساتھ 60 رنز کی پارٹنرشپ بنا کر میچ بھارت کے حق میں کردیا۔

پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف سب سے کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے 29 رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ شاہین شاہ آفریدی اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی بھارت کی جانب سے تلک ورما ناقابلِ شکست نصف سنچری کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے جبکہ کلدیپ یادو نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے چار کھلاڑی آؤٹ کیے۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا آغاز کیا اور صاحبزادہ فرحان و فخر زمان نے 84 رنز کی شراکت قائم کی صاحبزادہ فرحان نے نصف سنچری مکمل کی جبکہ فخر نے 46 رنز بنائے تاہم درمیانی اوورز میں کلدیپ یادو کی تباہ کن باؤلنگ نے پاکستان کی بیٹنگ لائن کو بکھیر دیا اور پوری ٹیم 146 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: بنگلہ دیش ویمنز کے ہاتھوں پاکستان کو ایک اور شکست

ساوتھمپٹن، (اسپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بنگلہ دیش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے