تازہ ترین
Home / اہم خبریں / آٹھواں الفا اسپورٹس فیسٹیول شاندار انداز میں اختتام پذیر، 70 تعلیمی اداروں کے ساڑھے سات ہزار طلبہ کی شرکت

آٹھواں الفا اسپورٹس فیسٹیول شاندار انداز میں اختتام پذیر، 70 تعلیمی اداروں کے ساڑھے سات ہزار طلبہ کی شرکت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) الفا ایجوکیشن نیٹ ورک کے زیر اہتمام آٹھواں الفا اسپورٹس فیسٹیول شاندار انداز میں اختتام پذیر ہوا شہر کے 70 تعلیمی اداروں کے ساڑھے سات ہزار طلبہ نے 18 مختلف کھیلوں میں بھرپور حصہ لیا اور بہترین اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیا۔ 28 روز تک جاری رہنے والے اس ایونٹ میں آرچری، روئنگ، کرکٹ، فوٹسال، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، والی بال، اسکریبل، شطرنج سمیت مختلف کھیلوں کے دلچسپ مقابلے ہوئے۔

اختتامی تقریب میں سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز سندھ منور علی میسر، ڈائریکٹر اسپورٹس اسد اسحاق، ڈی ایس او اسماعیل شاہ اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ منور علی میسر نے کہا کہ گراس روٹ لیول پر اس نوعیت کے ایونٹس کا انعقاد نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لیے خوش آئند ہے۔ الفا ایجوکیشن نیٹ ورک کے ڈائریکٹر کاشان اقبال نے کہا کہ فیسٹیول طلبہ میں کھیل کے رجحان اور ٹیم ورک کے جذبے کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ڈین صائمہ رضا نے خواتین طلبہ کی نمایاں شرکت کو سراہا۔

تقریب کے اختتام پر کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔ فیسٹیول کا ٹائٹل الفا ایجوکیشن نیٹ ورک نے اپنے نام کیا، کراچی گرامر اسکول دوسری اور نیکسر کالج تیسری پوزیشن پر رہا۔ منور علی میسر نے فاتح ٹیم کو ایک لاکھ روپے، رنر اپ ٹیم کو 75 ہزار اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 50 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا۔ ایونٹ کی کامیابی میں سینئر اسپورٹس مینیجر ماجد رسول، نجمہ غیاث اور کوچز کی ٹیم نے بھرپور محنت اور عزم کے ساتھ اہم کردار ادا کیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025 کے 13ویں روز فلم اور تھیٹر کا راج، اردو اور سندھی زبان میں پیش کیے گئے ڈراموں کو شائقین کی بھرپور پذیرائی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام جاری 39 روزہ ورلڈ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے