Home / اہم خبریں / آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 2024 کے سپر سکس رائونڈ میں (کل) مزید تین میچوں کا فیصلہ ہو گا

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 2024 کے سپر سکس رائونڈ میں (کل) مزید تین میچوں کا فیصلہ ہو گا

جوہانسبرگ، (نوپ انٹرنیشنل اسپورٹس) آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 2024 میں کل(ہفتہ کو )مزید تین میچوں کا فیصلہ ہو گا ، پہلا میچ پاکستان اور بنگلہ دیش ، دوسرا میچ انگلینڈ اور زمبابوے کی انڈر 19 ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گاجبکہ تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ اور آئرلینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی انڈر 19 ورلڈ کپ کے دلچسپ مقابلے جنوبی افریقا میں جاری ہیں ۔ میگا ایونٹ میں کل ہفتہ کو سپر سکس گروپ ون میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی انڈر 19 ٹیمیں ولو مور پارک، بینونیین میں مدمقابل ہوں گی ۔اسی روز دوسرا میچ سپر سکس گروپ ٹو کی ٹیموں انگلینڈ اور زمبابوے کے مابین سینویس پارک، پوچفسٹروم ی میں کھیلا جائے گا جبکہ اسی روز کا تیسرا اور آخری میچ جس میں سپر سکس گروپ ون کی ٹیمیں نیوزی لینڈ اور آئرلینڈ مانگاونگ اوول، بلومفونٹین کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی انڈر 19 ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل میچ 6 فروری ،دوسرا سیمی فائنل میچ 8 فروری جبکہ فائنل میچ 11 فروری کو کھیلا جائے گا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

اپ گریڈڈ “عوام ایکسپریس” کا پشاور میں افتتاح، جدید سفری سہولیات متعارف

پشاور، (نوپ نیوز) پاکستان ریلویز کی جانب سے اپ گریڈڈ “عوام ایکسپریس” کا باقاعدہ افتتاح …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے