تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی ہاکی ایسوسی ایشن نے بی بی آصفہ بھٹو زرداری آل سندھ انٹر ڈسٹرکٹ پنک ہاکی چیمپئن شپ 2025 کے لئے سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا

کراچی ہاکی ایسوسی ایشن نے بی بی آصفہ بھٹو زرداری آل سندھ انٹر ڈسٹرکٹ پنک ہاکی چیمپئن شپ 2025 کے لئے سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا

کراچی، (اسپورٹس رپورٹر) کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اولمپئن حنیف خان نے 2 اگست سے بے نظیر آباد میں شروع ہونے والے بی بی آصفہ بھٹو زرداری آل سندھ انٹر ڈسٹرکٹ پنک ہاکی چیمپئن شپ 2025 کے لئے سمیرا نسیم کی سربراہی میں پانچ رکنی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا ہے، کمیٹی میں سمیرا نسیم چیئرمین، کنول اعجاز، بتول کاظم، امتیاز الحسن اور محمد فیضان ممبر کی حیثیت سے فرائض انجام دینگے جبکہ مس ڈاکٹر قمر رضا کوآرڈینیٹر ہوں گی۔ تمام کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے وہ ٹرائلز کے لئے 30 جولائی 2025 کی شام 4:00 بجے اولمپیئن حنیف خان اور ڈاکٹر جنید علی شاہ اسپورٹس کمپلیکس گلشن اقبال کراچی میں کوآرڈینیٹر ڈاکٹر قمر رضا کو رپورٹ کریں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کراچی کے لیے بڑی خوشخبری، ڈبل ڈیکر بسیں بندرگاہ پہنچ گئیں جلد سڑکوں پر نظر آئینگی۔ شرجیل انعام میمن

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے