کراچی .(اسٹاف رپورٹر) کراچی گرینڈ الائنس کے چیئرمین محمد اسلم خان نے کہا کہ کراچی کے تمام اداروں سے سسٹم مافیا کا خاتمہ کیا جائے۔ سسٹم مافیا نے پولیس، واٹربورڈ، کے ڈی اے، ایس بی سی اے، ایجوکیشن، بورڈ آفس، صحت کواپریٹو ڈیپارٹمنٹ سمیت تمام اداروں کو کرپشن زدہ کردیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، گورنرسندھ کامران ٹیسوری، آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز سندھ فوری نوٹس لیں۔اسلم خان کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت پورے سندھ سے سسٹم کو ختم کیا جائے۔ میرٹ پر کام کئے جائیں۔ میرٹ کلچر کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرٹ کے ذریعے ہی شہر ترقی کرسکتا ہے۔ جب تک سسٹم مافیا ہے شہر کی ترقی ممکن نہیں ہے۔ کراچی منی پاکستان ہے یہاں سندھی، پنجابی، سرائیکی، ہندو، عیسائی، پٹھان مہاجر، بوہری، سنی، شیعہ دیوبندی سب رہتے ہیں۔ اسلم خان نے مزید کہا کہ شہر میں تمام مسلک اور قومیتوں کے افراد پر امن زندگی گزار رہے ہیں۔ وفاقی اور سندھ حکومت شہر کی ترقی کیلئے مل کر کام کریں۔ کراچی کی تمام جماعتوں سے اپیل ہے کہ شہر سے کوئ کرپشن اور سسٹم کے خاتمے کیلئے ہمارا ساتھ دیں۔ شہر کو پھر سے روشنیوں کا شہر بنانے میں کردار ادا کریں۔
Home / اہم خبریں / کراچی کے تمام اداروں سے سسٹم مافیا کا خاتمہ کیا جائے میرٹ پر کام کئے جائیں، میرٹ کلچر کو عام کرنے کی ضرورت ہے،چیئرمین کراچی گرینڈ الائنس