Home / اہم خبریں / کراچی میں سیف سٹی باکس کی چوری کا معمہ حل، مرکزی ملزم ساتھی سمیت گرفتار

کراچی میں سیف سٹی باکس کی چوری کا معمہ حل، مرکزی ملزم ساتھی سمیت گرفتار

کراچی، (ویب ڈیسک) بلاول ہاؤس چورنگی کے نزدیک سیف سٹی پروجیکٹ کا سافٹ ویئر ڈسٹری بیوشن باکس چوری کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

تحقیقات کے مطابق 6 نومبر کو نامعلوم افراد نے ڈسٹری بیوشن باکس کے ساتھ نصب سیف سٹی کیمرے بھی اتار کر لے گئے تھے۔ واردات کی تفتیش آگے بڑھاتے ہوئے پولیس نے مرکزی ملزم اور اس کے ساتھی کو دھر لیا، جبکہ اس کیس میں شامل تین ملزمان پہلے ہی گرفتار ہو چکے ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزم کی نشاندہی پر مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا ہے اور سامان خریدنے والے کباڑی کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ باکس میں موجود قیمتی آلات سیف سٹی کیمروں کی موثر کارکردگی کے لیے ناگزیر ہیں، جن کی واپسی سے نگرانی کے نظام میں نمایاں بہتری آئے گی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے