تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پی سی بی کا نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم کراچی کی ازسرِ نو تعمیر و تزئین کا فیصلہ

پی سی بی کا نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم کراچی کی ازسرِ نو تعمیر و تزئین کا فیصلہ

ذیشان حسین

کراچی، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم کراچی کی ازسرِ نو اپگریڈیشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس منصوبے پر عملی کام آئندہ ماہ سے شروع کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل بینک اسٹیڈیم کے تمام پرانے اسٹینڈز کو گرا کر جدید طرز پر دوبارہ تعمیر کیا جائے گا جبکہ اسٹیڈیم کے ویو کو بہتر بنانے کے لیے اسٹینڈز کے باہر نصب جنگلے ختم کیے جائیں گے۔

رپورٹس کے مطابق نئے انکلوژرز کا ڈیزائن لاہور کے قذافی اسٹیڈیم سے مماثلت رکھے گا، تاہم چھتوں کی تنصیب کا مرحلہ بعد میں مکمل کیا جائے گا۔

دوسری جانب، ذرائع نے بتایا ہے کہ اسلام آباد میں زیرِ تعمیر نئے کرکٹ اسٹیڈیم کا انتظامی کنٹرول سی ڈی اے (کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی) کے پاس ہوگا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کراچی پریس کلب کی لائبریری کمیٹی کے زیرِ اہتمام موہاٹہ پیلس میوزیم کا مطالعاتی دورہ، اراکین اور اہلِ خانہ کی بھرپور شرکت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر): کراچی پریس کلب کی لائبریری کمیٹی کے زیرِ اہتمام اتوار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے