تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پروفیسر اعجاز فاروقی پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ، نیو کراچی جیمخانہ اور ڈھاکہ اسپورٹس کی فتوحات، لاثانی اور سرجانی اسپورٹس کو شکست

پروفیسر اعجاز فاروقی پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ، نیو کراچی جیمخانہ اور ڈھاکہ اسپورٹس کی فتوحات، لاثانی اور سرجانی اسپورٹس کو شکست

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) پی سی بی کی اجازت سے اور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی زون دو کے زیرِاہتمام منعقدہ پروفیسر اعجاز فاروقی پی سی بی انٹر کلب لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔

گلبرگ جیمخانہ، المنصورہ گراؤنڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں نیو کراچی جیمخانہ نے لاثانی اسپورٹس کو 71 رنز سے شکست دے دی۔ نیو کراچی جیمخانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 40 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنائے۔ وجہہ فواد نے 11 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 91 گیندوں پر شاندار 109 رنز اسکور کیے۔ محمد شعیب امین نے ناقابلِ شکست 76، بازید خان نے 51 اور اسداللہ قادری نے 27 رنز بنائے۔ لاثانی اسپورٹس کی جانب سے ندیم گل نے 3 جبکہ شفیع اللہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ امپائرنگ محمد یونس اور احتشام حیدر نے انجام دی، جبکہ بلال عزیز آفیشل اسکورر تھے۔

ٹی ایم سی گراؤنڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں ڈھاکہ اسپورٹس نے سرجانی اسپورٹس کو 104 رنز سے شکست دی۔ ڈھاکہ اسپورٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 38.1 اوورز میں 249 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔ اصل خان نے 75، محب اللہ نے 35 اور سردار ولی نے 32 رنز اسکور کیے۔ سرجانی اسپورٹس کے راشد کندن نے 3 اور ذیشان احمد نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں سرجانی اسپورٹس کی پوری ٹیم 24 اوورز میں 145 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ احسن احمد اور عرفان احمد نے 34، 34 جبکہ حسن ندیم نے 25 رنز بنائے۔ ڈھاکہ اسپورٹس کی جانب سے عبدالودود نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ اس میچ میں امپائرنگ کے فرائض احتشام حیدر اور محمد یونس نے انجام دیے، جبکہ منہاج غوری آفیشل اسکورر تھے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

آرٹس کونسل کراچی کے عوامی تھیٹر فیسٹیول میں ’’وطن کی مٹی‘‘ اور ’’کندا نابیا‘‘ پیش

کراچی، (رپورٹ،ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر ) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری عوامی تھیٹر فیسٹیول …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے