Home / اہم خبریں / وزیر محنت سندھ شاہد تھہیم کی خاور حسین مرحوم کے اہلخانہ سے تعزیت

وزیر محنت سندھ شاہد تھہیم کی خاور حسین مرحوم کے اہلخانہ سے تعزیت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیر محنت و افرادی قوت سندھ شاہد تھہیم مرحوم صحافی خاور حسین کے گھر گئے اور اہلِ خانہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے مرحوم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خاور حسین ایک محنتی اور باصلاحیت صحافی تھے جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

شاہد تھہیم نے کہا کہ مرحوم نے ہمیشہ مثبت اور تعمیری صحافت کی، ان کی کمی صحافتی برادری کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے صبر جمیل کے لیے دعا کی۔

وزیر محنت نے مزید کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں وہ غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (سپرا) کی سندھ اسمبلی آفس میں ممبر خاور حسین کی پہلی برسی کی دعائیہ تقریب

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (سپرا) کے متحرک رکن اور سینئر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے