تازہ ترین
Home / اہم خبریں / وزیر بلدیات سندھ سعید غنی سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن روبینہ خالد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن روبینہ خالد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی سے گزشتہ روز بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن روبینہ خالد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں روبینہ خالد نے صوبائی وزیر سعید غنی کا حکومت سندھ کی جانب سے پیدائشی سرٹیفکیٹ کا فری میں اجراء کرنے کے فیصلے پر شکریہ ادا کیا۔ روبینہ خالد نے اس موقع پر کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا وژن ہے اور اس پروگرام کو مل کر ہم بہتر بنائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت اس وقت تک 93 لاکھ سے زائد مستحق خواتین سہہ ماہی وظیفہ حاصل کر رہی ہے اور جلد ہی بی آئی ایس پی کے تحت سہہ ماہی وظیفہ حاصل کرنے والوں کے مستحقین کی تعداد ایک کروڑ تک کرنے جارہے ہیں ۔ساتھ ہی رجسٹرڈ مستحق خاندانوں کے بچوں کی فنی و تکنیکی تربیت کیلئے بینظیر اسکل ڈولپمنٹ پروگرام کا جلد آغاز کیا جائے گا اسی سلسلے کے تحت ہم صوبائی وزراء اور مختلف اداروں کے ساتھ فنی و تکنیکی تعلیم کیلئے ملاقاتیں کررہے ہیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سعید غنی نے بینظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام کے تحت کئے جانے والے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ اس وقت ملک بھر میں لاکھوں کی تعداد میں جہاں خواتین و مرد اس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، فنی و تکنیکی تربیت کیلئے بینظیر اسکل ڈولپمنٹ پروگرام سے مزید لاکھوں افراد سے سے مستفید ہوں گے۔ انہوں نے چیئرپرسن بی آئی ایس پی کی جانب سے سندھ حکومت صوبے کے اندر بی آئی ایس پی کے مزید دفاتر کے قیام کے سلسلے میں تعاون پر کہا کہ اس سلسلے میں سندھ حکومت بالخصوص محکمہ بلدیات مکمل تعاون کرے گا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

اسٹیٹ بینک میوزیم اینڈ آرٹ گیلری کے ٹریولنگ نمائش میں جوجٹسو کے مظاہرے نے ناظرین کو مسحور کردیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسٹیٹ بینک میوزیم اور پاکستان جاپان کلچرل ایسوسی ایشن سندھ نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے