تازہ ترین
Home / اہم خبریں / علیگڑھ انسٹیٹیوٹ میں شجرکاری مہم، جے آئی یوتھ وومن کراچی کی جانب سے 50 پودوں کا تحفہ

علیگڑھ انسٹیٹیوٹ میں شجرکاری مہم، جے آئی یوتھ وومن کراچی کی جانب سے 50 پودوں کا تحفہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) علیگڑھ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کراچی میں ماحولیاتی تحفظ اور سرسبز ماحول کے فروغ کے لیے شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا شعبہ گائیڈنس سینٹر اور ڈی آئی آئی ایل (DIIL) کے زیرِ اہتمام جے آئی یوتھ وومن کراچی کے اشتراک سے منعقدہ مہم کے دوران وفد نے ادارے کو 50 پودے تحفے میں پیش کیے۔

اس موقع پر پرنسپل علیگڑھ انسٹیٹیوٹ انجینئر ڈاکٹر محمد کاشف شیخ نے کہا کہ شجرکاری آنے والی نسلوں کو صاف، صحت مند اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کی جانب اہم قدم ہے تعلیمی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ طلبہ میں ماحولیاتی شعور بیدار کریں اور انہیں ماحول دوست سرگرمیوں میں عملی طور پر شریک ہونے کی ترغیب دیں۔ انہوں نے کہا کہ آج لگایا جانے والا ہر پودا سرسبز اور بہتر مستقبل کی امید ہے مہم میں شعبہ گائیڈنس سینٹر، ڈی آئی آئی ایل کے ارکان اور مختلف شعبہ جات کے سربراہان نے شرکت کی۔ منتظمین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایسی سرگرمیوں کے ذریعے ماحولیاتی تحفظ، سماجی ذمہ داری اور سرسبز کیمپس کے قیام کو فروغ دیا جائے گا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

تاجکستان کے اسٹیٹ سمفنی آرکسٹرا اور پاپ انسمبل کی ورلڈ کلچر فیسٹیول میں شاندار پرفارمنس گورنر سندھ نہال ہاشمی اور تاجکستان کے سفیر کی خصوصی شرکت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیرِ اہتمام 25 روزہ تیسرے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے