تازہ ترین
Home / اہم خبریں / صوبائی وزیر ترقیٔ نسواں سندھ شاہینہ شیر علی کا گلشنِ معمار واقعے کا نوٹس

صوبائی وزیر ترقیٔ نسواں سندھ شاہینہ شیر علی کا گلشنِ معمار واقعے کا نوٹس

کراچی، (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر برائے ترقیٔ نسواں سندھ شاہینہ شیر علی نے کراچی کے علاقے گلشنِ معمار میں 17 سالہ لڑکی کے اغواء کے بعد زیادتی کے افسوسناک واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے متاثرہ بچی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کی رکنِ قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

صوبائی وزیر نے متاثرہ لڑکی سے واقعے کی تفصیلات معلوم کیں اور متعلقہ ایس ایچ او کی جانب سے بروقت مقدمہ درج نہ کرنے اور مبینہ طور پر ملزمان کی سرپرستی پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ شاہینہ شیر علی کی درخواست پر آئی جی سندھ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ او کو معطل کر کے تنزلی دے دی۔

صوبائی وزیر کی ہدایت پر پولیس نے واقعے میں ملوث بااثر ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ شاہینہ شیر علی نے متاثرہ لڑکی اور اس کے اہل خانہ کو مکمل قانونی معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ بچیوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے درندہ صفت عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

انہوں نے واقعے کی شفاف انکوائری، متاثرہ لڑکی کے میڈیکل معائنے اور انصاف کی فراہمی کے لیے تمام ضروری اقدامات فوری طور پر مکمل کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

آرٹس کونسل کراچی کے عوامی تھیٹر فیسٹیول میں ’’وطن کی مٹی‘‘ اور ’’کندا نابیا‘‘ پیش

کراچی، (رپورٹ،ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر ) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری عوامی تھیٹر فیسٹیول …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے