کراچی، (اسپورٹس رپورٹر)عثمان باسکٹ بال کلب اور فردوس اتحاد کلب کے زیر اہتمام ممتاز صحافی مرحوم عثمان عرب ساٹی کی یاد میں یادگاری میچ آج انٹرنیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ پر امجد علی الیون اورعبدالناصر الیون کے درمیان 8 بجے شب کھیلا جائیگا9بجے شب ساکنان شہر قائد عالمی مشاعرہ کے چیف کو آرڈی نیٹر محمود احمد خان مہمان خصوصی ہونگے،جبکہ سجاس کے جنرل سیکریٹری شاہد عثمان عرب ساٹی تقریب کی صدارت کرینگے غلام محمد خان نے اعلان کیا ہے کہ اس موقع پر امتیاز احمد شیخ،احمد علی راجپوت،جاوید سانگڑا،فردوس اتحاد کی صدر شاہدہ پروین کیانی،شیخ شکیل احمد،شکیل الیاس،آصف عظیم، اصغر بلوچ،عبدالحمید بلوچ ودیگر اس موقع پر موجود ہونگے۔