کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام کراچی فیڈرل بی ایریا کے علامہ اقبال اسکول طلبہ کیلئے دوپہر کے مفت کھانے کا سلسلے کا آغاز کرنے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان و وفاقی وزیرِ تعلیم و سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، حق پرست رکن اسمبلی عادل عسکری، سیلانی ویلفیئر کے عہدیداران، اساتذہ کرام اور طلبہ نے شرکت کی۔ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کراچی سمیت پاکستان بھر کے ضرورتمندوں کی مدد اور خدمت کر رہا ہے جو کہ ایک قابل ستائش کام ہے، آج فیڈرل بی ایریا کے اسکول کے طلبہ کیلئے دوپہر کے مفت خانے کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے کیوں کہ ہمارے طلبہ کراچی کی امید ہیں اور کراچی پورے پاکستان کی امید ہے۔ کراچی کی خدمت پاکستان کی خدمت ہے کیوں کہ کراچی منی پاکستان ہے جو پنجاب کے کھیتوں سے لیکر بلوچستان کے پہاڑوں تک کی نمائندگی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں تعلیمی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے اس نظام کو ٹیک میٹرک اور ٹیک میڈیٹ تک لیکر جانا ہے تاکہ آرٹیفشل انٹیلیجنس اور تہذیب کی تربیت ایک ساتھ فراہم کی جاسکے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی ناصرف کراچی کو چلتا ہے بلکہ کراچی بچاتا بھی ہے اور سجاتا بھی ہے، انہوں نے طلبہ سے وعدہ کیا کہ مستقبل قریب میں 20 جامعات کیمپس کراچی میں کھولیں گے جس میں کراچی میں بسنے والی تمام قومیتوں کے مڈل کلاس طبقے سے تعلق رکھنے والے طلبا و طالبات جدید اور اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکیں گے۔
Home / پاکستان / سیلانی ویلفیئر کراچی سمیت پورے پاکستان کی خدمت کر رہا ہے جو قابل ستائش ہے، علامہ اقبال اسکول کے طلبہ کیلئے دوپہر کے مفت کھانے کے سلسلے کا آغاز کرنے کی تقریب کے شرکاء سے چیئرمین ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا خطاب