کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ ڈاج بال ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے انتخابات اسپورٹس پالیسی کے تحت 14 دسمبر 2024 کو نیا ناظم آباد جیم خانہ کراچی میں انتخابی جنرل کونسل کے اجلاس میں ہوئے، جس میں صوبہ سندھ کے تمام ڈویژنوں کے نمائندوں نے شرکت کی، حیدرآباد سے سید سخاوت علی، شہریار علی، کراچی سے حمیرا صدیقی محمد یونس حسین، مہوش یونس، لاڑکانہ سے روشن کھرا، ریحان علی، میرپور خاص عبدالغنی شہید بینظیر آباد سے محمد عباس، میر شاہ محمد، محمد ظاہر، جنید قریشی، سکھر سے عبدالکریم بھٹی نے تنظیم کے آئین کے تحت انتخابی عمل میں جمہوری طریقے سے ووٹ کا حق استعمال کیا۔ محمد آصف، چیئرمین الیکشن کمیٹی نے قواعد و ضوابط کے مطابق سال 2024 سے 2028 کے لیے منتخب عہدیداروں کا اعلان کیا۔ سید سخاوت علی (حیدرآباد) صدر، سید محمد طلحہ (کراچی) چیئرمین، شاہدہ شعیب رضوی، غلام یاسین نوناری، سید مشرف علی شاہ (کراچی) عبدالکریم بھٹی (سکھر) نائب صدور، حمیرا صدیقی (کراچی) اعزازی سیکرٹری، میر شاہ۔ محمد (شہید بینظیر آباد) اعزازی خزانچی، مہوش یونس (کراچی)، عبدالغنی (میرپورخاص) ایسوسی ایٹ سیکریٹری، مہپارہ کریم مغل،اختیار عباس (کراچی)، محمد ظاہر (شہید بینظیر آباد)، زاہد علی گادھی (لاڑکانہ) ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران منتخب ہوئے۔ پاکستان ڈاج بال فیڈریشن کی نمائندہ ہما بانو شوکت نے بطور مبصر انتخابی عمل کی نگرانی کی۔ ایوان نے متفقہ طور پر اولمپک چارٹر کی روشنی میں مختلف کمیشنوں کے قیام کی منظوری دی آخر میں منتخب عہدیداران نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا.