تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کا اجلاس، کینجھر جھیل پکنک کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کا اجلاس، کینجھر جھیل پکنک کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

کراچی، (اسٹاف رپورٹر) سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (ایس پی آر اے) کا اجلاس پیر کو صدر کامران رضی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں 22 نومبر کو کینجھر جھیل پر ہونے والی سالانہ پکنک کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ اجلاس میں پکنک کے تمام انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور شرکاء نے ٹرانسپورٹ، کھانے پینے، سیکیورٹی اور تفریحی سرگرمیوں سمیت تمام تیاریوں پر مشاورت کی۔

اجلاس میں جنرل سیکرٹری اکرم بلوچ، نائب صدر عبدالحمید سومرو، جوائنٹ سیکرٹری ارباب چانڈیو، سیکریٹری اطلاعات دودو چانڈیو، خازن وکیل راؤ اور آفیس سیکریٹری سنجے سادھوانی نے شرکت کی۔ تمام عہدیداران نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پکنک کے انتظامات کو مؤثر اور بہترین انداز میں مکمل کیا جائے گا تاکہ اراکین خوشگوار ماحول میں دن بھر کی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہوسکیں۔

اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے صدر ایس پی آر اے کامران رضی نے کہا کہ اراکین کی فلاح و تفریح کے لیے منعقد کی جانے والی سالانہ پکنک باہمی ہم آہنگی، دوستانہ روابط اور پروفیشنل تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ پکنک تمام اراکین کے لیے خوشگوار اور یادگار ثابت ہوگی۔

کامران رضی نے مزید کہا کہ گزشتہ برسوں کی طرح اس بار بھی تمام اراکین وقت کی پابندی کو یقینی بنائیں تاکہ پروگرام بروقت اور بہترین انداز میں سرانجام دیا جاسکے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

آرٹس کونسل کراچی کے عوامی تھیٹر فیسٹیول میں ’’وطن کی مٹی‘‘ اور ’’کندا نابیا‘‘ پیش

کراچی، (رپورٹ،ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر ) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری عوامی تھیٹر فیسٹیول …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے