Home / اہم خبریں / 35 ویں نیشنل گیمز 2025 کراچی کا شیڈول جاری، 11 ہزار کھلاڑی 33 کھیلوں میں ایکشن کے لیے تیار

35 ویں نیشنل گیمز 2025 کراچی کا شیڈول جاری، 11 ہزار کھلاڑی 33 کھیلوں میں ایکشن کے لیے تیار

کراچی، ( رپورٹ، ذیشان حسین) حکومتِ سندھ اور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے 35 ویں نیشنل گیمز 2025 کا تفصیلی شیڈول جاری کر دیا گیا ہے ملک کی اس سب سے بڑی اسپورٹس سرگرمی کا انعقاد 6 سے 13 دسمبر تک کراچی میں ہوگا، جس میں ملک بھر سے آنے والے 11 ہزار کھلاڑی اور آفیشلز شرکت کریں گے ترجمان کے مطابق اس بار نیشنل گیمز ملکی تاریخ کا ریکارڈ ساز ایونٹ ہوگا، جس میں 33 کھیلوں کے مقابلے ہوں گے جبکہ 4663 ایتھلیٹس ایکشن میں نظر آئیں گے۔

ایونٹ میں حصہ لینے والی مختلف ٹیموں کی آمد 4 دسمبر سے شروع ہو جائے گی جبکہ مینجرز کی میٹنگ 6 دسمبر کو ہوگی۔ مقابلوں کا آغاز بھی 4 دسمبر سے مقرر ہے جو 8 روز تک جاری رہیں گے آرچری، ایتھلیٹکس، باکسنگ، باسکٹ بال، باڈی بلڈنگ، کبڈی، جوڈو، ہاکی، فٹبال، گالف، ٹینس، والی بال، ریسلنگ، سوئمنگ، ٹیبل ٹینس سمیت تمام مقابلے کراچی کے مختلف اسپورٹس کمپلیکسز، یونیورسٹیوں اور کلبس میں شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے۔

شہر کی شاہراہوں پر بینرز، والکم اسٹریمرز اور اسپورٹس ڈیکوریشن کے ذریعے نیشنل گیمز کا خیرمقدم کیا گیا ہے، جبکہ سیکیورٹی، رہائش، ٹرانسپورٹ اور تکنیکی انتظامات بھی مکمل کر لیے گئے ہیں سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ اس بار خواتین کھلاڑیوں کی بڑی تعداد کی شرکت کو خصوصی طور پر سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ یہ ایونٹ ہر لحاظ سے کامیاب ثابت ہو۔

افتتاحی تقریب 6 دسمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگی جس کے مہمان خصوصی صدرِ پاکستان آصف علی زرداری ہوں گے، جبکہ اختتامی تقریب میں وزیر اعظم پاکستان شرکت کریں گے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے عہدیداران بھی شریک ہوں گے۔ افتتاحی تقریب میں گلوکارہ حدیقہ کیانی سمیت دیگر فنکار پرفارم کریں گے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

حنین شاہ کی جادوئی آخری اوور، حیدرآباد کنگز مین نے اسلام اباد یونائٹڈ کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے دوسرے ایلیمینیٹر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے