تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سندھ حکومت کا خصوصی موہن جو دڑو ٹرین سفاری کا آغاز

سندھ حکومت کا خصوصی موہن جو دڑو ٹرین سفاری کا آغاز

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے صوبے کے تاریخی ورثے کے فروغ اور ثقافتی سیاحت کو نئی جہت دینے کے لیے خصوصی موہن جو دڑو ٹرین سفاری کا آغاز کر دیا ہے اس خصوصی ٹرین سفاری کا باضابطہ افتتاح صوبائی وزیرِ ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام سندھ کی قدیم تہذیب کو اجاگر کرنے اور عوام کو تاریخی ورثے سے جوڑنے کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے۔

سو سے زائد سیاحوں کو لے کر خصوصی ٹرین ہفتہ کی صبح کراچی سے روانہ ہوئی، جو سہون کے راستے سفر کرتے ہوئے روہڑی، دادو اور سہون سے گزرتی ہوئی رات تقریباً 10 بجے لاڑکانہ پہنچی طے شدہ پروگرام کے مطابق سیاح اتوار کی صبح عالمی تاریخی ورثے میں شامل موہن جو دڑو کا دورہ کریں گے، جبکہ یہ دو روزہ سیاحتی سفر اتوار کی شب اختتام پذیر ہوگا حکام کے مطابق دو روزہ پیکج کی فی کس قیمت 25 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جس میں کھانے، رہائش، موہن جو دڑو اور میوزیم کا گائیڈ کے ہمراہ دورہ شامل ہے۔

سندھ ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (ایس ٹی ڈی سی) کے منیجنگ ڈائریکٹر فیاض علی شاہ نے بتایا کہ کراچی سے لاڑکانہ موہن جو دڑو کے لیے خصوصی سیاحتی ٹرین پہلی مرتبہ چلائی گئی ہے، جسے سیاحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں سیاحت کے فروغ کے لیے مزید ایسے منصوبے بھی زیرِ غور ہیں۔

ادھر صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ اس سفاری کو کراچی کے شہریوں کی جانب سے غیر معمولی ردِعمل ملا انہوں نے بتایا، جمعہ کی رات گئے تک درخواستیں موصول ہوتی رہیں، جس کے باعث ایک اضافی کوچ شامل کرنا پڑا، اور اسے سندھ کی ثقافت و تاریخ سے عوامی بڑھتی دلچسپی کا واضح ثبوت قرار دیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

آرٹس کونسل کراچی کے عوامی تھیٹر فیسٹیول میں ’’وطن کی مٹی‘‘ اور ’’کندا نابیا‘‘ پیش

کراچی، (رپورٹ،ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر ) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری عوامی تھیٹر فیسٹیول …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے