تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سندھ بھر میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان، 22 سے 31 دسمبر تک تمام تعلیمی ادارے بند

سندھ بھر میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان، 22 سے 31 دسمبر تک تمام تعلیمی ادارے بند

کراچی، (اسٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر کے سرکاری و نجی اسکولز اور کالجز میں 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک سردیوں کی تعطیلات ہوں گی۔
کالج ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے مطابق تمام کالجز میں چھٹیاں ہوں گی، تاہم انٹر سال اول و دوئم کے ضمنی امتحانات تعطیلات کے دوران ہی اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق منعقد کیے جائیں گے۔

تمام سرکاری و نجی کالجز کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ نوٹیفکیشن پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

آرٹس کونسل کراچی کے عوامی تھیٹر فیسٹیول میں ’’وطن کی مٹی‘‘ اور ’’کندا نابیا‘‘ پیش

کراچی، (رپورٹ،ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر ) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری عوامی تھیٹر فیسٹیول …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے