Home / اہم خبریں / سندھ ای اسپورٹس چیمپئن شپ اختتامی تقریب، صوبائی وزیر کھیل سردار محمد خان بخش مہر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت

سندھ ای اسپورٹس چیمپئن شپ اختتامی تقریب، صوبائی وزیر کھیل سردار محمد خان بخش مہر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) سندھ حکومت کے زیر اہتمام سندھ ای اسپورٹس چیمپئن شپ گیمز کی اختتامی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی، جہاں صوبائی وزیر کھیل سردار محمد خان بخش مہر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ وزیر کھیل کے مطابق اس چیمپئن شپ کا انعقاد چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے تحت کیا گیا، جن کا ماننا ہے کہ ای اسپورٹس مستقبل میں ایک بڑی انڈسٹری کا روپ دھار سکتی ہے۔ سیاسی مصروفیات کے باعث بلاول بھٹو تقریب میں شریک نہیں ہوسکے۔

سردار محمد بخش مہر نے اپنے خطاب میں بتایا کہ سندھ ای اسپورٹس چیمپئن شپ کو صوبے کے سالانہ اسپورٹس کیلنڈر میں شامل کردیا جائے گا اور یہ مقابلے ہر سال باقاعدگی سے منعقد کیے جائیں گے۔ موجودہ ایونٹ کے لیے 15 لاکھ روپے کی انعامی رقم مختص کی گئی تھی، جس میں سے فائنلسٹ ٹیم کو 5 لاکھ روپے دے دیے گئے جبکہ دوسرے فائنلسٹ کو بھی 5 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ ایونٹس میں انعامی رقم میں اضافہ کیا جائے گا۔

وزیر کھیل کے مطابق رواں سال کی چیمپئن شپ میں صوبے بھر سے 400 سے زائد ٹیموں اور 2,500 سے زیادہ کھلاڑیوں نے حصہ لیا، جو ای اسپورٹس کے فروغ کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل گیمز کے آئندہ ایڈیشن کو کراچی کے ساتھ ساتھ سندھ کے دیگر شہروں میں بھی منعقد کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ صوبے کے نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جاسکیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے