تازہ ترین
Home / Home / خیرپور شوگر نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ سیمی فائنلز لائن اپ مکمل

خیرپور شوگر نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ سیمی فائنلز لائن اپ مکمل

کراچی، (اسپورٹس رپورٹر) چوتھی خیرپور شوگر نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی مختلف کیٹیگریز میں ٹاپ سیڈ کھلاڑیوں سمیت سندھ کے متعدد نوجوان اسٹارز فائنل فور میں پہنچ گئے ہیں بوائز انڈر19 میں کے پی کے ٹاپ سیڈ عبیداللہ، جب کہ گرلز انڈر15 میں سندھ کی دامیہ خان، دعا نزاکت اور ویشنوی نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنالی سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے زیرِ انتظام جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس، پی ایس بی کراچی سینٹر میں جاری آٹھ لاکھ روپے کی انعامی رقم کی حامل اس ایونٹ میں گزشتہ روز کوارٹر فائنلز دلچسپ مقابلوں کے ساتھ مکمل ہوئے۔

بوائز انڈر19 میں عبیداللہ نے پنجاب کے سید ایم علی قاسم کو 0-3 سے ہرایا، جبکہ پی اے ایف کے عمیر عارف، سندھ کے عدنان زمان اور عبدالباسط خان نے بھی اپنے اپنے میچ جیت کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی گرلز انڈر15 میں سندھ کی دامیہ خان، دعا نزاکت اور ویشنوی نے یکطرفہ مقابلوں میں کامیابیاں سمیٹیں، جبکہ کے پی کی سعدیہ ظہور نے سخت معرکے کے بعد جگہ پکی کی۔

بوائز انڈر13 میں سندھ کے راحیل وکٹر، محمد صائم، پنجاب کے مصطفیٰ خان اور کے پی کے ارمان علی نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ بوائز انڈر9 میں سندھ کے ابان خان، فیض خان اور ایم بن نسیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے فائنل فور میں جگہ بنائی، جبکہ پنجاب کے عبدالہادی بھی سیمی فائنلز میں پہنچ گئے چیمپئن شپ کے اہم میچز اب جمعہ کو متوقع ہیں جن میں سخت مقابلوں کی توقع کی جارہی ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کراچی پریس کلب کی لائبریری کمیٹی کے زیرِ اہتمام موہاٹہ پیلس میوزیم کا مطالعاتی دورہ، اراکین اور اہلِ خانہ کی بھرپور شرکت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر): کراچی پریس کلب کی لائبریری کمیٹی کے زیرِ اہتمام اتوار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے