تازہ ترین
Home / اہم خبریں / حکومت سندھ کا خواتین کے لیے مفت پنک اسکوٹیز پروگرام شروع کرنے کا اعلان، طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کو الیکٹرک اسکوٹیز فراہم کی جائیں گی۔ شرجیل انعام میمن

حکومت سندھ کا خواتین کے لیے مفت پنک اسکوٹیز پروگرام شروع کرنے کا اعلان، طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کو الیکٹرک اسکوٹیز فراہم کی جائیں گی۔ شرجیل انعام میمن

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) حکومت سندھ نے خواتین کے لیے "پنک اسکوٹیز پروگرام” کے تحت حالیہ ہفتے کے دوران مفت الیکٹرک اسکوٹیز فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ و سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس کراچی میں منعقد ہوا، جس میں پروگرام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی منیجنگ ڈائریکٹر کنول بھٹو سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ صوبائی حکومت خواتین اور طالبات کو مفت الیکٹرک اسکوٹیز فراہم کر رہی ہے، جو خواتین کی روزانہ کی آمدورفت میں آسانی اور خودمختاری کی جانب ایک انقلابی قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سہولت سے وقت کی بچت، سفری اخراجات میں کمی اور خواتین کو محفوظ و باوقار سفر میسر آئے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اسکیم خاص طور پر ان خواتین اور طالبات کے لیے ترتیب دی گئی ہے جو تعلیم، ملازمت یا دیگر ضروریات کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ پر انحصار کرتی ہیں۔ اس مقصد کے لیے سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی درخواست گزاروں کا ریکارڈ مرتب کر رہی ہے، جبکہ اسکوٹیز شفاف طریقہ کار کے تحت میرٹ اور ضرورت کی بنیاد پر الاٹ کی جائیں گی۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت چاہتی ہے کہ خواتین اپنی زندگی کے ہر شعبے میں خودمختار اور بااختیار ہوں۔ انہوں نے طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین پر زور دیا کہ وہ اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور تعلیم، ملازمت اور دیگر سرگرمیوں میں فعال کردار ادا کریں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

آرٹس کونسل کراچی کے عوامی تھیٹر فیسٹیول میں ’’وطن کی مٹی‘‘ اور ’’کندا نابیا‘‘ پیش

کراچی، (رپورٹ،ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر ) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری عوامی تھیٹر فیسٹیول …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے