Home / اہم خبریں / بھارت نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے ہرایا، ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں گرین شرٹس کو پہلی شکست

بھارت نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے ہرایا، ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں گرین شرٹس کو پہلی شکست

دبئی/ کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) ایشیا کپ کے 14ویں میچ میں بھارت نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر سپر فور مرحلے میں سبقت حاصل کر لی۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 171 رنز بنائے صاحبزادہ فرحان 58 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ سائم ایوب نے 21 اور فہیم اشرف نے 8 گیندوں پر ناقابل شکست 20 رنز بنائے کپتان سلمان علی آغا بھی 17 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے بھارت کی جانب سے شیوم دوبے نے دو وکٹیں حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں بھارت کے اوپنرز نے جارحانہ آغاز فراہم کیا ابھیشیک شرما نے 39 گیندوں پر 74 رنز بنائے، جبکہ شبمن گل 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے دونوں نے پہلی وکٹ پر 105 رنز جوڑ کر میچ بھارت کے پلڑے میں ڈال دیا۔ بعدازاں تلک ورما کے ناقابل شکست 30 رنز نے جیت یقینی بنائی۔

پاکستان کی طرف سے حارث رؤف نے دو جبکہ ابرار احمد اور فہیم اشرف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے