Home / اہم خبریں / بلاول بھٹو زرداری کا شاہ لطیفؒ کے عرس پر خطاب، مودی کے آبی وار کے خلاف ہر صوبے کا عوام تیار ہے، ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے: بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو زرداری کا شاہ لطیفؒ کے عرس پر خطاب، مودی کے آبی وار کے خلاف ہر صوبے کا عوام تیار ہے، ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے: بلاول بھٹو زرداری

بھٹ شاہ، (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عظیم صوفی بزرگ و شاعر حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے عرس کے آخری دن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاہ لطیفؒ کی تعلیمات نہ صرف سندھ بلکہ پورے پاکستان کو مشکلات میں رہنمائی فراہم کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اُن کے خاندان کا شاہ لطیفؒ کے دربار پر حاضری کا سلسلہ نسل در نسل جاری ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے حالیہ پاک بھارت جنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ لڑائی پاکستان نے شروع نہیں کی، مگر اسے مکمل ضرور کیا۔ اُن کے مطابق پاکستانی افواج، ایئر فورس، نوجوانوں اور سفارتکاروں نے اتحاد کے ساتھ ہر محاذ پر دشمن کو جواب دیا، جبکہ تمام سیاسی جماعتوں نے اختلافات بھلا کر وطن کا دفاع کیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے بھارت کی جانب سے دریائے سندھ پر حملے کو تاریخ کا سب سے بڑا آبی وار قرار دیا اور کہا کہ یہ صرف پانی پر نہیں بلکہ ہماری تہذیب، تاریخ اور ثقافت پر حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام ہمیشہ اس دریا کے تحفظ میں صفِ اول کا کردار ادا کرتے ہیں، اور اس بار بھی پوری قوم کو متحد ہو کر مودی سرکار کے اس منصوبے کے خلاف آواز اٹھانا ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے امریکہ، یورپ اور دنیا کے دیگر ممالک میں پاکستانی مؤقف پیش کیا اور بھارتی پروپیگنڈے کا توڑ کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے اعلان کیا کہ اگر بھارت نے جنگ مسلط کی تو پاکستان ہرگز پیچھے نہیں ہٹے گا اور دشمن کو چھ دریا واپس لینے کی طاقت رکھتا ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے