تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ایڈیشنل آئی جی کراچی سے کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے وفد کی ملاقات

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے وفد کی ملاقات

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو سے کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے 12 رکنی وفد نے ملاقات کی، جس کی قیادت صدر نصراللہ چوہدری اور سیکرٹری ریحان خان چشتی نے کی۔ ملاقات میں صحافیوں کو درپیش مسائل اور ان کے تحفظ کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔

وفد نے کراچی پولیس چیف کو صحافیوں کے خلاف وارداتوں کی فہرست پیش کی، جس پر ایڈیشنل آئی جی نے فوری توجہ دیتے ہوئے صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے خصوصی کمیٹی بنانے کا اعلان کیا۔ اس اقدام کو صحافتی حلقوں میں ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ملاقات کے دوران کراچی پولیس اور صحافیوں کے درمیان مشترکہ سیمینارز منعقد کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا تاکہ باہمی روابط مزید مستحکم ہوں اور مسائل کو مکالمے کے ذریعے حل کیا جا سکے۔

یہ ملاقات نہ صرف صحافیوں کے دیرینہ مطالبات کی جانب ایک قدم ہے بلکہ کراچی پولیس اور صحافتی تنظیموں کے درمیان تعاون کے نئے دروازے کھلنے کی نوید بھی ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

آٹھواں الفا اسپورٹس فیسٹیول شاندار انداز میں اختتام پذیر، 70 تعلیمی اداروں کے ساڑھے سات ہزار طلبہ کی شرکت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) الفا ایجوکیشن نیٹ ورک کے زیر اہتمام آٹھواں الفا اسپورٹس فیسٹیول …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے