تازہ ترین
Home / اہم خبریں / امریکن بزنس کلب نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں سندھ کی ویشنوی کا اپ سیٹ، ٹاپ سیڈ نمرا بتول کو شکست، وائلڈ کارڈ عبداللہ نواز اور عدنان زمان ٹاپ ایٹ میں شامل

امریکن بزنس کلب نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں سندھ کی ویشنوی کا اپ سیٹ، ٹاپ سیڈ نمرا بتول کو شکست، وائلڈ کارڈ عبداللہ نواز اور عدنان زمان ٹاپ ایٹ میں شامل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) امریکن بزنس کلب نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے پری کوارٹر فائنلز میں سندھ کی ویشنوی نے گرلز انڈر 15 کی ٹاپ سیڈ کھلاڑی نمرا بتول کو شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کر دیا اور کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ سندھ کے عدنان زمان اور وائلڈ کارڈ انٹری رکھنے والے عبداللہ نواز نے بھی بوائز انڈر 19 کی کیٹیگری میں ٹاپ ایٹ مرحلے میں جگہ بنالی۔

سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام پی ایس ایف جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں جاری آٹھ لاکھ روپے انعامی رقم کی حامل پہلی امریکن بزنس کلب نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے دوران مختلف کیٹیگریز کے دلچسپ مقابلے ہوئے۔

بوائز انڈر 19 میں کے پی کے عبیداللہ، پنجاب کے محمد نائل علی، عثمان طاہر اور عبداللہ ندیم سمیت سندھ کے عدنان زمان نے اپنے اپنے حریفوں کو شکست دی گرلز انڈر 15 میں عائشہ شہباز، صفا احمد، ملیحہ شاہ، فجر نور، سہیم فاطمہ، سعدیہ ظہور خان اور دامیہ خان نے بھی کامیابی حاصل کر کے اگلے مرحلے میں جگہ بنالی۔

بوائز انڈر 13 اور انڈر 11 کیٹیگریز میں بھی سخت مقابلے دیکھنے میں آئے، جہاں سندھ، پنجاب، کے پی کے اور پی اے ایف کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوارٹر فائنلز کے لیے کوالیفائی کیا۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 208 انٹریز موصول ہوئیں، جبکہ صوبائی و محکمانہ ٹیمیں بھرپور انداز میں شریک ہیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

آٹھواں الفا اسپورٹس فیسٹیول شاندار انداز میں اختتام پذیر، 70 تعلیمی اداروں کے ساڑھے سات ہزار طلبہ کی شرکت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) الفا ایجوکیشن نیٹ ورک کے زیر اہتمام آٹھواں الفا اسپورٹس فیسٹیول …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے