Home / اہم خبریں / وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا عالمی یومِ اساتذہ کے موقع پر پیغام

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا عالمی یومِ اساتذہ کے موقع پر پیغام

کراچی، (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی یومِ اساتذہ کے موقع پر اساتذہ کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اساتذہ قوم کے معمار اور ہمارا فخر ہیں۔ سندھ حکومت اساتذہ کی خدمات کو سلام پیش کرتی ہے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ تعلیم کی بنیاد محنتی، مخلص اور باصلاحیت اساتذہ ہیں، جنہوں نے ہر مشکل وقت میں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے فروغ میں اساتذہ کا کردار ناقابلِ فراموش ہے، اور معیاری تعلیم صرف بااخلاق اور تربیت یافتہ اساتذہ کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ 2025ء کے عالمی یومِ اساتذہ کا موضوع — “تدریس کو اشتراکی پیشہ کے طور پر ازسرِنو تشکیل دینا” — انتہائی اہم ہے۔ ان کے مطابق، تعلیم میں بہتری کے لیے اساتذہ کے باہمی تعاون، تجربے کے تبادلے اور اجتماعی ذمہ داری کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے اساتذہ تعلیمی نظام کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، جنہوں نے چیلنجز کے باوجود تعلیم کا سفر جاری رکھا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہماری حکومت اساتذہ کے لیے تربیتی پروگرامز اور پیشہ ورانہ مواقع میں اضافہ کر رہی ہے تاکہ تدریس میں جدت، شمولیت اور اشتراک کو فروغ دیا جا سکے۔

آخر میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ تدریس صرف خدمت نہیں بلکہ ایک مشن ہے۔ ہر استاد معاشرے میں روشنی کی کرن اور مستقبل کی امید ہے۔ سندھ حکومت تعلیم کو باہمی تعاون، مساوات اور احترام کے ساتھ فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے