تازہ ترین
Home / اہم خبریں / افغان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی، سیریز کا آغاز کل سے ہوگا

افغان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی، سیریز کا آغاز کل سے ہوگا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) افغانستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم اپنے تاریخی دورۂ پاکستان کے سلسلے میں کراچی پہنچ گئی۔ ایئرپورٹ پر پاکستان وہیل چیئر کرکٹ کونسل کی صدر رخسانہ راجپوت اور قومی ٹیم کے کپتان محمد ذیشان نے مہمان ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا۔

مہمان کھلاڑیوں کو سخت سیکورٹی حصار میں ہوٹل منتقل کیا گیا۔ اس موقع پر اعلان کیا گیا کہ پاک افغان ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی آج عوام کے سامنے رونمائی کرے گی، جبکہ افغان ٹیم کل پہلی بار پاکستان کے میدانوں میں ایکشن میں دکھائی دے گی۔

صدر کونسل رخسانہ راجپوت نے کہا کہ افغان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کر رہی ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں کے تعلقات کو فروغ دینے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایشیا کپ سے قبل پاک افغان سیریز کا انعقاد نہایت اہمیت کا حامل ہے اور کھلاڑیوں کو قیمتی تجربہ فراہم کرے گا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے