تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کورونا کا پھیلاؤ۔ رو ک تھام کے لئے کراچی انتظامیہ متحرک، کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی زیر صدارت اجلاس منعقد

کورونا کا پھیلاؤ۔ رو ک تھام کے لئے کراچی انتظامیہ متحرک، کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی زیر صدارت اجلاس منعقد

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی صدارت میں ان کے دفتر مین کورونا کے پھیلاؤ کی صورتحال کا جائنزہ لیا۔ اجلاس نے شادی ہالز میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کا نوٹس لیا۔ اورشادی ہالز کے لئے مقرر ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرانے کے لئے موثر اقدامات کا فیصلہ کیا، کمشنر نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ شادی ہالز میں ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے سخت اقدامات کریں، فیصلہ کیا گیا کہ شادی ہالز میں ماسک کے بغیر داخلہ کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ شادی ہالز میں ایک ہزار سے زائد مہمانون کے داخلے کی اجاز ت نہہیں دی جائے گی اجلاس مین تمام ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے ضلع میں ویکسی نیشن اہداف کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اجلاس نے ویکسی نیشن اہداف پر عدم اطمینان کا اظہار کیا فیصلہ کیا گیا کہ ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے ضلع میں ویکسی نیشن کی رفتار تیز کریں گے اور شہریوں کی ویکسی نیشن کے اہداف کے حصول کے لئے مربوط کوششین کریں گے۔

 

مزید پڑھیں: بدر ایکسپو ٹی پی ایل کی چار سیمی فائنلسٹ ٹیمز کا فیصلہ ہوگیا، ایف بی فائیٹرز، جوہر جوانز، ملیر ملنگز اور کلفٹن غازی کامیاب
https://www.nopnewstv.com/badar-expo-tpl-cricket ‎

 

اجلاس نے شادی ہالز میں ایس او پیز کی خلا ف ورزی کا نوٹس لیا فیصلہ کیا گیا کہ شادی ہالز اور تقریبات میں ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے ضلع میں اسسٹنٹ کمشنر کی نگرانی میں ٹیمیں بنائیں گے ٹیمیں پولیس اور رینجرز کے ساتھ مل کر شادی ہالز چیک کریں گی اور ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے لوگوں کو پابند کریں گی اور ضروری کارروائی کریں گی شادی ہالز میں ایک ہزار سے زائد مہمانون کے داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی اجلاس مین یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ماسک کے بغیر شادی ہالز میں داخلہ کی اجازت نہیں ہوگی کمشنر نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ خود بھی شادی ہالز کا دورہ کریں اور شادی ہالز انتظامیہ کو پابند کرین کہ وہ ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے اقدامات کریں۔ اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنرز، تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران، نجی اسکولز ایسوسی ایشن کے نمائندون، پاکستان رینجرز اورمحکمہ صحت کے افسران اور دیگر کی شرکت۔ اجلاس میں بارہ سال سے زیادہ عمر کے بچوں کی اسکولوں میں ویکسینیشن کے لئے اسکول انتظامیہ کو پابند بنایا جائے گا فیصلہ کیا گیا کہ تعاون نہ کرنے والے اسکولوں کو بند کر دیا جاۓ گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے