ایبٹ آباد (رپورٹ: اصغر شاہ) ویکٹم سپورٹ سروس ضلع ایبٹ آباد اور مانسہرہ کے ٹیم ممبران کی ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن میر ویس نیاز سے ملاقات۔تفصیلات کے مطابق ویکٹم سپورٹ سروس کی ٹیم نے ڈی آئی جی ہزارہ کیساتھ ریجنل کانفرنس ہال میں میٹنگ کی۔
ویکٹم سپورٹ سروس عورتوں اور بچوں پر جسمانی تشدد کے واقعات کی رپورٹ پر ویکٹم سے ملاقات کر کے ان کوذہنی دباؤ اور پیچیدگیوں و مسائل میں معاونت کرتے ہیں اوراس ٹیم کی بنیادی مقاصد ویکٹم خواہ وہ عورت ہو یا بچے ان کے ساتھ پیش آنے والے وقوعہ کو بھلا کر اپنے آنے والی زندگی میں دوبارہ بحالی کیلئے کا م کر رہے ہیں۔ ویکٹم سپورٹ سروس کے ٹیم ممبران نے ڈی آئی جی ہزارہ میر ویس کو ضلع مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں جنسی تشدد کے واقعات اور ویکٹم کے ساتھ ملاقات اور اپنی جانب سے دی جانے والے سپورٹ پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے ویکٹم سپورٹ سروس کے ٹیم ممبران کی کاوشوں اور ان کی ان تھک محنت کو سراہا اور کہا کہ ویکٹم سپورٹ سروس کی ٹیم کے انتہائی مشکور ہیں کہ جو بغیر معاوضہ کے پولیس کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور عورتوں کو بچوں کے ساتھ پیش آنے والے واقعات پر ان کے پاس جاتے ہیں اور ان کو اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے سپورٹ کر رہے ہیں تاکہ وہ لوگ اپنی زندگیوں میں دوبارہ سے اٹھ کھڑے ہوں اور ذہنی طور پر دوبارہ
مضبوط ہو جائیں اپنے معمولات زندگی دوبارہ سے بہتر انداز میں گزار سکیں۔
ویکٹم سپورٹ سروس کی معاونت اور محنت سے متاثرہ بچے اور خواتین بہتر زندگی کی طرف گامزن ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ویکٹم سپورٹ سروس ہزارہ پولیس کا ایک بہترین اقدام ہے جو کہ ایک ٹیم سپرٹ سے کام کر رہا ہے، ہزارہ پولیس اس ٹیم کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے اس ٹیم کو اگر کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا ہو تو ہزارہ پولیس ان کے ساتھ کھڑی ہے اور آئندہ بھی ہزارہ پولیس اس کار خیر کو جاری رکھے گی ہزارہ ریجن کے دیگر اضلا ع میں بھی ویکٹم سپورٹ سروسز کا آغاز کیا جا ئے گا اور ان کو ٹرانسپورٹ اور مین پاور فراہم کی جائے گی تاکہ ہزارہ ریجن کے تمام اضلاع میں جنسی تشدد کا شکار بچے اور خواتین کو سپورٹ کیا جا سکے۔
چونکہ یہ سروس ویکٹم کے ساتھ ایک ملاقات میں ان کے مسائل دو ر نہیں کیے جا سکتے ان کے پاس یہ ٹیم متعدد بار جاتی ہے تب جا کر خاطر خواہ کامیابی حاصل ہوتی ہے ان کو ٹرانسپورٹ فراہم کرنا ضروری ہے۔ ویکٹم سپورٹ کی ٹیم ممبران میں خواتین کی شمولیت انتہائی خوش آئند ہے کیونکہ ویکٹم عورت یا بچہ خواتین ٹیم ممبران سے جلدی مانوس ہو جاتے ہیں اور ان کو زندگی میں دوبارہ بحالی کیلئے معاون ثابت ہوتی ہیں۔