کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سیاسی و سماجی شخصیت راؤ محمد خالد نے کہا ہے کہ ٹی ٹی پی سرغنہ نور ولی محسود کو افغانستان سے گرفتار کر کے مینار پاکستان پر پھانسی دی جائے امید ہے کہ افغان طالبان ٹی ٹی پی دہشت گردوں کی سرپرستی نہی کریں گے، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی دہشت گردوں نے سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو، اے پی ایس کے معصوم بچوں سمیت ہزاروں بے گناه پاکستانیوں سمیت پاک آرمی کے افسروں اور جوانوں کو شہید کیا ہے ٹی ٹی پی دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہی ہیں۔