تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کے پی سی کا پلاٹس کا مسئلہ حل کرنے پر حکومت سندھ سے اظہار تشکر

کے پی سی کا پلاٹس کا مسئلہ حل کرنے پر حکومت سندھ سے اظہار تشکر

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی پریس کلب نے صحافیوں کے پلاٹس کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے پر حکومت سندھ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کی جانب سے ہاکس بے ہاؤسنگ اسکیم کے 211 متاثرین کو بلاک 68 میں ری الاٹمنٹ کے اعلان پر کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی اور سیکریٹری محمد رضوان بھٹی سمیت پوری مجلس عاملہ نے مسرت کا اظہار کیا ہے۔ پریس کلب کے صدر اور سیکریٹری نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت سندھ نے ہمیشہ صحافیوں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی ہے اور جمعہ کو وزیر بلدیات کی جانب سے صحافیوں کو ہاکس بے اسکیم 42 کے بلاک 68 میں ایڈجسٹ کرنے کا اعلان اس کا کھلا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پریس کلب کے دو سو سے زائد اراکین کچھ مسائل کی وجہ سے پلاٹس سے محروم ہو گئے تھے لیکن وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی کوششوں سے حکومت سندھ نے اس مسئلہ کو بھی حل کر دیا ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ان مسائل کے حل کے بعد صحافیوں کو اپنے گھر کی چھت میسر آسکے گی۔ میڈیا کے موجودہ حالات میں ایسے اقدامات کسی بھی رحمت سے کم نہیں ہیں۔ کراچی پریس کلب نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ، سیکریٹری بلدیات نجم شاہ، ڈی جی ایل ڈی اے اسحاق کھوڑو اور دیگر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ اور امید ظاہر کی ہے کہ حکومت سندھ مستقل میں بھی صحافیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے