محراب پور (رپورٹ: محمد علی ملک) قومی شاہراہ پر دو مختلف حادثات میں تین افراد جاںبحق عورت سمیت چار افراد زخمی کار ٹائر برسٹ ہوکر ٹرالر کی زد میں آگئی، 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی موٹرسائیکل سوار ٹرالر کی زد آکر جاںبحق ماں و دو بچے زخمی۔ فیصل آباد سے سیہون شریف عرس پر جانے والی زائرین کی کار کا ٹاِئر برسٹ ہونے کے بعد بے قابو ہوکر ٹرالر کے نیچے دھنس گئی جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاںبحق ہوگئے جبکہ ایک فرد شدید زخمی ہوگیا پولیس اور موٹر وے پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر متوفی افراد کی نعشیں اور زخمی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جہاں زخمی کو طبعی امداد دیکر نواب شاہ منتقل کردیا گیا ہے جبکہ لاشوں کو ضروری کارواِئی کے بعد ورثہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔
بتایا جاتا ہے حادثے میں جاںبحق ہونے والے افراد کا تعلق فیصل آباد سے ہے قومی شاہراہ پر ہالانی اور کنڈیارو کے درمیان چانڈیہ ولیج اسٹاپ کے قریب موٹرسائیکل سوار تیز رفتار ٹرالر کی زد میں آکر نوجوان جاںبحق والدہ اور دو بھتیجے زخمی ہوگئے بتایا جاتا ہے کہ نوجوان موٹرسائیکل سوار ابوبکر منگریو اپنی والدہ اور دو بھتیجوں کیساتھ موٹرسائیکل پر کنڈیارو کے نواحی علاقے گاوں چیبڑ منگریو سے شادی میں شرکت کے لیے بہلانی جارہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے پولیس نے نوجوان کی لاش اور زخمیوں کو ہالانی اسپتال منتقل کردیا جبکہ پولیس نے ٹرالر ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹرالر کو تحویل میں لے لیا ہے۔