تازہ ترین
Home / Home / "آخری دن کا استاد” ۔۔۔ تحریر : ارم غلام نبی

"آخری دن کا استاد” ۔۔۔ تحریر : ارم غلام نبی

وہ استاد جس کا تھا لہجہ سکوں
محبت میں ڈوبا، ادب میں نگوں

وہ مارکر سے لکھتا تھا خوشبو کے حرف
کہ جیسے ہو لفظوں میں جاوید قروں

زباں پر تھی شائستگی کی مہک
نگاہوں میں تہذیب کا ایک جنوں

وہ پڑھتا تو محسوس ہوتی ہوا
کہ جیسے ہو خوشبو میں لپٹا سکوں

مگر شہر کے اس بڑے اسکول میں
محبت سے خالی تھے سارے قروں

جہاں علم کا مول کاغذ بنا
جہاں عزتِ استاد بے رنگ خوں

وہ اٹھا، رکا چند لمحے وہاں
جہاں اس کی آواز بکھرتی تھی کل

درِ علم سے جب وہ باہر گیا
تو چہروں سے اُتر گیا سارا سکوں

کیا خبر تھی سبھی کو اس وقت یہ
اس کے جانے سے اردو یتیم ہو گئی

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ٹو سٹار انڈسٹری پرائیویٹ لمیٹڈ شوگر مل کا افسوس ناک اور قابلِ مذمت روئیہ!

کمالیہ کی ٹو سٹار انڈسٹری پرائیویٹ لمیٹڈ شوگر مل کا دوہرا معیار عوام کے سامنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے