Home / اہم خبریں / سندھ حکومت وفاق سے اختلافات کا نزلہ سندھ کے کاروباری شخصیات پر گرا رہی ہے۔ پی ٹی آئی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات سندھ ہنس مسرور

سندھ حکومت وفاق سے اختلافات کا نزلہ سندھ کے کاروباری شخصیات پر گرا رہی ہے۔ پی ٹی آئی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات سندھ ہنس مسرور

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف سندھ کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات ہنس مسرور نے کہا کہ سندھ حکومت وفاق سے اختلافات کا نزلہ صوبے سندھ کے کاروباری شخصیات پر گرا رہی ہے لاک ڈاؤن کی آڑ میں ملک کی معیشیت کو نقصان پہنچانے والے ماسٹر مائنڈ بلاول زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ ہیں وزیراعلیٰ سندھ کے ماتحت صوبے کی پولیس عوام کو جگہ جگہ ناکوں پر حراساں کر رہی ہے پولیس عوام کو آگاہی فراہم کرنے کے بجائے اپنی جیبیں گرم کرنے میں مصروف عمل ہے سندھ حکومت کے لاک ڈاؤن نے عوام کو سڑکوں پر چیخ و پکار کیلئے مجبور کر دیا ہے سندھ کے عوام کیلئے ویکسین کے وسائل بھی محدود کر دیئے گئے ہیں ویکسین کا عمل صوبے کے بااثر لوگوں کیلئے ہے شہری ویکسی نیشن سینیٹر کے باہر گھنٹوں لائنیں لگانے اور دھکے کھانے کیلئے مجبور ہیں ویکسی نیشن سینٹر کے باہر عوامی ہجوم کورونا مرض کو مزید بڑھا سکتا ہے سندھ میں کورونا کیسز میں آئیندہ اضافے کے ذمہ دار سندھ حکومت ہوگی انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کی کورونا کے پیش نظر پالیسی صاف ہے کورونا وباء کے دوران معیشت کو بحران میں نہیں ڈال سکتے اپوزیشن نے ملکی معیشت کو ویٹیلیٹر پر ڈالا اور اب جب معیشت اُڑان بھر رہی ہے تو سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کا نیا شوشہ چھوڑ دیا سندھ حکومت صوبے کے عوام سے نہیں بلکہ اپنے پیسے سے مخلص ہے سندھ حکومت کورونا وباء میں اپنے ڈی سیز کو اقدامات کیلئے احکامات جاری کرے یو سی کی سطح پر ویکسی نیشن کا عمل جاری کیا جائے جگہ جگہ کیمپ کا انعقاد کیا جائے تاکہ عوامی رش میں کمی اور رسائی آسانی بنائی جاسکے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کورونا وباء میں لیے گئے فیصلوں کو عالمی سطح پر سراہا گیا وزیر اعظم کے اقدامات کو دنیا کے بھر کے ممالک نے نہ صرف سراہا بلکہ اس پر عمل کیا اور اپنی معیشت کو گرنے سے بچایا سندھ حکومت بغضِ عمران خان میں سندھ کے عوام اور ملک کی معاشی سرگرمیوں کو متاثر کر رہی ہے کراچی ملک کا معاشی حب ہے کراچی بند ہونے سےکاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں سندھ حکومت سے ملک کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی جلد صوبہ سندھ سے پی پی کی حکومت کا خاتمہ یقینی بنائیں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے