Home/اہم خبریں/سندھ کے عوام کی محرومیوں، مایوسیوں اور صوبے میں ہر طرف پھیلی غربت، کرپشن اور لاقانونیت کا واحد علاج مسلم لیگ (ن) کی صوبائی حکومت ہے۔ چوہدری احسن اقبال
سندھ کے عوام کی محرومیوں، مایوسیوں اور صوبے میں ہر طرف پھیلی غربت، کرپشن اور لاقانونیت کا واحد علاج مسلم لیگ (ن) کی صوبائی حکومت ہے۔ چوہدری احسن اقبال
کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکریٹری جنرل سابق وزیر داخلہ پاکستان چوہدری احسن اقبال نے مسلم لیگ (ن) سندھ میڈیا سیل کے انچارج ہریش کمار سکھیجا کی رہائش گاہ پر مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن ن سندھ کے صدر اور کراچی کے صوبائی حلقے پی ایس- 102سے ن لیگ کے امیدوار یاسر عدیل شیخ صوبائی جنرل سیکریٹری عاقب خان تنولی، صوبائی آرگنائزر عبد القدوس بلو، کراچی ڈویژن کے صدر سردار محمد سہیل کی طرف سے سندھ کی ثقافت کی علامت سندھی اجرک کا تحفہ وصول کرنے کے بعد ایم ایس ایف (ن) سندھ کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایس ایف (ن) سندھ کے نوجوانوں کے پیار اور جذبے کو دیکھتے ہوئے یقین ہوگیا ہے کہ کراچی سے کشمور تک سارا سندھ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ کھڑا ہے، مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن سندھ کا صوبائی کنونشن بہت جلد منعقد کیا جائے، چودھری احسن اقبال کے ساتھ ملاقات میں اجرک کا تحفہ پیش کرنے کے بعد ایم ایس ایف سندھ کے صدر یاسر عدیل شیخ نے پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل چوہدری احسن اقبال کو ایم یس ایف (ن) سندھ کی کارکردگی کی رپورٹ اور تنظیم سازی کے سلسلے میں ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا، چوہدری احسن اقبال نے ایم ایس ایف (ن) کی کارکردگی اور تنظیم سازی میں شاندار پیش رفت کی تعریف کرتے ہوئے ایم ایس ایف (ن) کے صوبائی صدر یاسر عدیل شیخ کو صوبائی سطح پر ایم ایس ایف (ن) سندھ کا کنونشن منعقد کرنے کی تیاریوں کا حکم دیا اور یقین دلایا کہ آئندہ انتخابات میں ایم ایس ایف کے پرجوش، اعلی تعلیم یافتہ نوجوانوں کو قومی و صوبائی انتخابات میں ترجیح دی جائے گی، سندھ میں ایم ایس ایف (ن) کے کارکنوں کو سب سے زیادہ متحرک دیکھ کر میرا یقین پختہ ہوگیا ہے کہ سندھ بھی پنجاب کی طرح مسلم لیگ (ن) کا ناقابل تسخیر سیاسی قلعہ بننے جا رہا ہے، سندھ کے عوام کی محرومیوں، مایوسیوں اور صوبے میں ہر طرف پھیلی غربت، کرپشن اور لاقانونیت کا واحد علاج مسلم لیگ (ن) کی صوبائی حکومت ہے۔