Home / اہم خبریں / ایبٹ آباد میں کورونا ویکسین کی شہریوں کے لیے فراہمی کا آغاز، ویکسین کی فراہمی سے کورونا سے بچاؤ میں مدد ملے گی۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد

ایبٹ آباد میں کورونا ویکسین کی شہریوں کے لیے فراہمی کا آغاز، ویکسین کی فراہمی سے کورونا سے بچاؤ میں مدد ملے گی۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد

ایبٹ آباد (رپورٹ: عتیق سلیمانی) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثناءاللہ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ظہور بابر آفریدی اورڈی ایچ او کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں شہریوں کے لیے ویکسین کی فراہمی کا افتتاح کیا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی موجودگی میں ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگائی گئی اور وبا کے خاتمے لیے دعاد کی گئی۔ ایم ایس ڈی ایچ کیو نے ویکسین کی فراہمی اور تفصیلات سے متعلق بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے خاتمے اور لوگوں کی جان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ویکسین کی فراہمی سے مدد ملے گی۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں تا کہ کورونا کے دوبارہ پھیلاو کو روکنے میں مدد مل سکے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، ایم ایس ڈی ایچ کیو، اسسٹنٹ کمشنر، ڈپٹی ڈی ایچ او، اور ہیلتھ سٹاف نے شرکت کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے