تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ہائیڈرو لیبر یونین قومی سطح کی تنظیم ہے سازشیں کرنے والے اپنا قبلہ درست کریں۔ عبدلالطیف نظامانی چیئرمین واپڈا ہائیڈرو لیبر یونین

ہائیڈرو لیبر یونین قومی سطح کی تنظیم ہے سازشیں کرنے والے اپنا قبلہ درست کریں۔ عبدلالطیف نظامانی چیئرمین واپڈا ہائیڈرو لیبر یونین

میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) میہڑ واپڈا ہائیڈرو لیبر یونین کے مرکزی چیئرمین عبدلالطیف نظامانی اور صوبائی رہنما میہڑ پہنچ کر ریجنل چیئرمین نثار احمد شیخ کے بتیجھے لائن سپریڈنٹ فہیم اسلم شیخ کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کی ہائیڈرو لیبر ورکر یونین کے مرکزی چیئرمین عبدالطیف نظامانی نے نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ریفریڈم نیشنل لیول پر کیا جائے گا جس میں سارے ملازم حصہ لیںگے، چھوٹی چھوٹی تنظیمیں بنا کر نااہل لوگوں کو تنظیم میں لاکر ملازمین کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ عیدالاضحیٰ پر ملازمین کو بونس و دیگر مراعتیں دی جائیگی، انہوں نے کہا کہ جی ایس او میں 700 سے زائد نوکریاں موجود ہیں ان پر بھرتیاں کی جائیں اور سن کوٹا دے کر ملازمین کی اولاد سے انصاف کیا جائے، انہوں نے کہا کہ ہائیڈرو لیبر یونین قومی سطح کی تنظیم ہے سازشیں کرنے والے اپنا قبلہ درست کریں اس موقع پر صوبائی رہنما اقبال خان، اعظم خان، ڈاڈو دیدار خاصخلی، سید زاہد شاہ ولی محمد، عبدالحمید جمالی، شجاعت علی، حاجی حسیں جتوئی مقصود ملاح و دیگر بھی موجود تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے