کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ کراچی ریجن کے انفارمیشن سیکرٹری کاشف نظامی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ کی بدقسمتی کے سوا کچھ نہیں، سندھ بزرگوں اوردرویشوں کی دھرتی ہے سندھ دھرتی نے ہمیشہ امن اور محبت کا پیغام دیا، بھائی چارے اور اخوت کو فروغ دیا، سندھ کی عوام کی بدنصیبی ہے کہ اس صوبے میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے جو پاکستان کی کرپٹ ترین جماعت ہے جس کے ساری قیادت کرپشن اور بد عنوانیوں میں ملوث ہے اور مختلف عدالتوں میں ان پر لوٹ مار کے مقدمات چل رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیبرونگ کراچی ریجن کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کیا، کاشف نظامی نے کہا کہ سندھ حکومت اپنے دہشت گردوں کے ذریعے سندھ میں پر تشدد واقعات اور نفسہ نفسی پھیلانا چاہتی ہے، صوبائی حکومت اپنے برسوں پرانے عیب اور لوٹ مار کے قصوں کو چھپانے کے لیئے دوسروں کے پتلے جلوا کر سندھ کا ماحول اور امن خراب کرنا چاہتی ہے، انہوں نے کہا کہ ہمیشہ پیپلز پارٹی نے انتشار اور بد امنی کا پیغام دیا جیسے ہی صوبے کی بہتری اور عوام کی خوشحالی کی بات آتی ہے پیپلز پارٹی کوئی نہ کوئی نیا ایشو بنا کر ماحول کو تبدیل کر دیتی ہے تاکہ سندھ کے لوگوں کے حالات بہتر نہ ہوں ان کو تعلیم و صحت کی سہولیات نہ ملیں، پیپلز پارٹی میں موجود سندھ کے وڈیرے چاہتے ہی نہیں کہ سندھ کی عوام ترقی کرے کیونکہ وہ جانتے ہیں جس دن سندھ کے لوگ اٹھ کھڑے ہوئے تو ان چوروں اور مفاد پرستوں کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ کی ترقی اور بہتری کے لئے نہایت سنجید ہ ہے کیونکہ پیپلز پارٹی نے صوبہ سندھ کو تباہ کردیا ہے، سندھ پاکستان کا ایک خوبصورت صوبہ ہے اور یہاں کے لوگ مہمان نوازی میں پورے پاکستان میں مشہور ہیں، پیپلز پارٹی نے سندھ کے معصوم لوگوں کو سہانے خواب دکھا دکھا کر بے وقوف بنایا پاکستان تحریک انصاف معصوم لوگوں کے جذبات سے کھیلنے اور صوبے کے وسائل کو لوٹنے کا پیپلز پارٹی سے حساب لے گی۔
![]()
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: سندھ کے صوبائی بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہ لگانا قابل تحسین اقدام ہے۔ ایس ایم منیر و شیخ عمر ریحان
https://www.nopnewstv.com/the-non-imposition-of-any-new-tax/