تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستان کا قیام معجزہ، آزادی نعمت مگر حکمرانوں نے قدر نہیں کی۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

پاکستان کا قیام معجزہ، آزادی نعمت مگر حکمرانوں نے قدر نہیں کی۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

کراچی (نوپ نیوز) قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی ہمشیرہ اور عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان کا قیام معجزہ اور آزادی اللہ کی وہ نعمت ہے جس کی قدر حکمرانوں نے نہیں کی ہے۔ عسکری قیادت نے تو پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا مگر سیاسی قیادت کی نااہلی نے ملک کو مسائل کی دلدل میں دھنسا دیا ہے۔ بے گناہ عافیہ کا امریکی قید میں ہونا قرارداد پاکستان کی روح کے منافی ہے۔ انہوں نے یوم پاکستان کے موقع پر مختلف سیاسی و سماجی جماعتوں کے رہنماﺅں کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی جبکہ اس موقع پر عافیہ موومنٹ کے رضاکاروں نے مزار قائد کے احاطے کے باہر ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے دستخطی مہم کا انعقاد کیا جس میں مختلف جماعتوں کے کارکنان اور عوام نے جوش خروش کے ساتھ حصہ لیا۔

مزید پڑھیں: حکومتی پالیسیاں کاروبار دوست اور معیشت، زراعت اولین ترجیحات ہیں۔ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا خالد تواب کے عشائیہ سے خطاب
https://www.nopnewstv.com/government-policies-are-business

عافیہ موومنٹ کے رضاکاروں نے مزار قائد آنے والے عوام کو ڈاکٹر عافیہ کے کیس کے بارے میں آگاہی دینے کیلئے پمفلٹ بھی تقسیم کئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ حکومت عافیہ کو وطن واپس لا کر عوام یا عافیہ کی فیملی پر کوئی احسان نہیں کرے گی بلکہ وہ اپنا قومی اور آئینی فریضہ ادا کرے گی۔ پاکستان آج جس منجدھار میں پھنسا ہوا ہے اس کی وجہ بے گناہ بیٹی کا اغیار کی قید میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی نااہلی کا خمیازہ قوموں کو بھگتنا پڑتا ہے۔ 82 ویں یوم پاکستان پر عافیہ کے قید ناحق کے 6933 دن مکمل ہونا سیاسی قیادت کی نااہلی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسپیکر سندھ اسمبلی سے عورت فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات، خواتین کے حقوق اور بااختیار بنانے کے اقدامات پر گفتگو

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ سے عورت فاؤنڈیشن کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے