ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد) ٹنڈو آدم میں سندھ ثقافت ڈے کے حوالے سے انجمن جمیعت العباس برادری ٹنڈو آدم کی جانب سے سینیٹر آفس میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گٸی۔ تقریب میں انجمن جمیعت العباس برادری ٹنڈوآدم کی جانب سے شہر کے صحافیوں کو سندھ ثقافت ڈے پر سندھی ٹوپی اور اجرکیں پیش کی۔ تقریب کے مہمان خاص صدر شاھد خان عباسی، سنیر ناٸب صدر اسلم عباسی فوجی، ناٸب صدر زوالفقار فوجی، جنرل سیکیٹری اصغر علی عباسی، جاوید عباسی، فرحان عباسی، فاروق عباسی، مجاھد عباسی، حافظ حبیب اللہ عباسی، علی رضا عباسی سمیت صحافیوں نے شرکت کی اس موقع پر شاہد خان عباسی، اصغر عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھی ٹوپی اجرک ثقافتی دن امن و محبت بھائی چارے کا درس دیتا ہے آج سندھ اور پاکستان سے سندھ ثقافت سے والہانہ محبت کا اظہار کررہے ہیں سندھ کی ثقافت پانچ ہزار سال پرانی روایت ہے سندھ کے عوام اپنی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے یوم کلچر ڈے ہمیشہ اسی طرح منا کر پاکستان اور ثقافت سے محبت کا اظہار کرتے رہے گے۔