Home / اہم خبریں / سپین میں مہنگائی کا 36 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گی

سپین میں مہنگائی کا 36 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گی

میڈرڈ (ویب مانیٹرنگ ڈیسک) سپین میں مہنگائی کا 36 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس اور یوکرین جنگ سے پیدا ہونے والی کشیدہ صورت حال نے سپین اور دیگر یورپی ممالک کو بری طرح متاثر کیا ہے، اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں روز بروز ہو شربا اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ سپین کے قومی ادارہ شماریات کی جاری تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملکی تاریخ میں رواں ماہ مہنگائی میں 10.8 فیصد اضافے نے ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

مزید پڑھیں: دعا ہے کہ نیا اسلامی سال پاکستان، ملت اسلامیہ اور پوری انسانیت کے لیے امن و آشتی اور ترقی و خوشحال کی نوید بن کر آئے۔ صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی

رپورٹ کے مطابق کئی دیگر ممالک کی طرح سپین میں بھی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔ روس یوکرین جنگ اور کورونا وائرس وبائی بیماری کے دوران طویل لاک ڈاؤن سے یورپی یونین ممالک مہنگائی کے زد میں ہیں اور معیشت کو بری طرح متاثر کیا ہے جبکہ بیروزگاری میں اضافہ ہوا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے