Home/اہم خبریں/سندھ سب سے زیادہ روینیو دیتا ہے لیکن سندھ کو پی ٹی آئی حکوت کی جانب سے مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے اس طرح نہیں چلے گا۔ بیرسٹر مرتضی وہاب
سندھ سب سے زیادہ روینیو دیتا ہے لیکن سندھ کو پی ٹی آئی حکوت کی جانب سے مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے اس طرح نہیں چلے گا۔ بیرسٹر مرتضی وہاب
کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے جس آئین کاحلف لیا ہے اس پرعمل کرنے کے پابند ہیں آئین کہتا ہے کہ صوبوں کے درمیان معاملات کو متوازن رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے سندھ سب سے زیادہ روینیو دیتا ہے لیکن سندھ کو پی ٹی آئی حکوت کی جانب سے مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے اس طرح نہیں چلے گا۔ وہ گزشتہ روز سندھ اسمبلی کمیٹی روم میں نیوز کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے، بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ اسد عمر نے کل ٹی وی پر سب چیزوں کوغلط قرار دیا، تفصیلات مانگی گئی توکہا کہ تفصیلات نہیں ہیں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے وزیر کے پاس تفصیلات نہ ہونا افسوسناک امر ہے سندھ حکومت نے صرف سترہ اسکیمز دی تھی کراچی معاشی حب ہے کراچی کو اوپر جانا چاہیئے تھا پر کراچی نیچے گیا ہے اگر لاہور اور سکھر کا موازنہ کریں تو پتہ چلتا ہے انہوں نے کہا کہ لاہور میں موٹرویز بنی سکھرسے کراچی موٹر وے کیوں نہیں بنتا کراچی حیدرآباد موٹر وے کا سکھر ملتان سے موازنہ کریں تو فرق کا پتہ چل جائے گا سندھ میں پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ پر روڈ بنانے کی بات کرتے ہیں ہائی ویز بنانا وفاق کی ذمہ داری ہے سندھ کے لوگ سب سے اعتدال پسند لوگ ہیں ہم ہر شخص کے احتجاج کے حق کو تسلیم کرتے ہیں پر تشدد برداشت نہیں کیا جاسکتا سندھ حکومت نے مظاہرین سے رابطہ کیا پرامن احتجاج کا حق دیا گیا احتجاج میں ملک اور ریاست کے خلاف کوئی بیان دے گا تو وہ غلط ہے ہر کسی کو اختلاف کا حق ہے کسی کی ذاتی املاک کو نقصان پہچانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی پولیس نے کارروائی کی جب ہی لوگ گرفتار ہوئے ریاست کو سب چیزیں دیکھنی ہوتی ہیں بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ کراچی کے ٹریفک مسائل کو حل کرنے کے لئے لیاری ایکسپریس وے کا استعمال ہے سندھ حکومت کے کروائے گئے کاموں سے موازنہ کیا جائے تو ہمارے منصوبے معیاری ہیں، سوال کریں لیکن کاغذی ثبوت کے ساتھ کراچی کی بندرگاہ کو ملک سے ملانے کے لئے سنجیدہ اقدامات نہیں کئے گئے سندھ حکومت 2017 سے کوشش کر رہی ہے انڈس ہائی وے کے لئے آدھے پیسے سات ارب دے چکے ہیں وفاق نے اپنا حصہ نہیں دیا کپتان نے ٹرین حادثات پر وزیر ریلوے کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی ایک پی ٹی آئی اور اسکے اتحادیوں کا پاکستان ہے دوسرا پاکستان صوبہ سندھ ہے سندھ کےعوام نے پی ٹی آئی کو بار بار مسترد کیا ہے سندھ کا درد نہ رکھنے پر عوام نے پی ٹی آئی کو مسترد کیا وفاقی حکومت کے پی ایس ڈی پی پر سندھ نے اپنا تحریری احتجاج ریکارڈ کرایا انہوں نے کہا کہ وزیراعلی مرادعلی شاہ نے وفاقی پی ایس ڈی پی میں غیر منصفانہ تقسیم کو آشکار کیا پاکستان میں ایک نہیں دو پاکستان چل رہے ہیں ایک پاکستان پی ٹی آئی کی حکومت ہے اور دوسرا سندھ کی عوام کا پاکستان ہے سندھ کی عوام نے ان کو بار بار رد کیا ہے انہوں نے اپنے کام سے ثابت کیا ہے کہ ان کی سندھ سے کوئی دلچسپی نہیں ہے، حکومتوں کے رابطے تحریری ہوتے ہیں پی ایس ڈی پی کی تفصیلات جب ہمیں موصول ہوئی توہم نے اپنا احتجاج تحریری شکل میں پیش کیا وزیراعلی سندھ نے پانچ جون کو خط لکھ کر وزیراعظم کو آگاہ کیا، 2018 میں پی ٹی آئی، ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کو سندھ کے عوام نے مسترد کیا این اے 249 میں بھی عوام نے ان کو شکست دی نام نہاد نمائندہ اپوزیشن جماعتیں ہیں بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ انہوں نے کتنی بار گیس اور پانی کے ایشو پر واک آؤٹ کیا۔ امین الحق، علی زیدی اور فہمیدہ مرزا تینوں کا تعلق سندھ ہے۔ انہوں نے کتنی بار کمیٹی میں بات کی یہ پیپلز پارٹی کے بغض میں ہمارا ساتھ نہیں دیتے ہیں بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال میں سندھ کے لئے دس ارب روپے مختص کرکے خرچ صرف 50 کروڑ روپے خرچ کیے کراچی کے لئے وفاقی حکومت نے بڑی باتیں کیں خرچہ صفر کیا، بیرسٹر مرتضی وہاب نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وفاقی حکومت نے پنجاب میں موٹر ویز پر فنڈز خرچ کیے پنجاب خیبر پختونخواہ میں موٹر ویز وفاقی حکومت نے بنائیں سندھ میں موٹر ویز کے لئے وفاقی حکومت فنڈ نہیں دیتی وزارت مواصلات کی پنجاب میں اسکیمز کے لئے 22 خیبر پختونخواہ میں 21 سندھ میں صرف چھ اسکیمز دی گئی ہیں کیا یہ آئین کےتحت منصفانہ تقسیم ہے سندھ 70 فیصد ریونیو دیتا ہے دو ہزار سترہ سے انڈس ہائی وے کے لئے سندھ نے وفاق کو 7 ارب روپے دئیے وفاقی حکومت نے فنڈز دینے کے باوجود انڈس ہائی وے کے لئے اپنا شیئر خرچ نہیں کیا 70 فیصد ریونیو دینے والے سندھ کو وفاقی وزات خزانہ کی اسکیمز میں صرف 2 اور پنجاب کو 18 اسکیمز دیں پنجاب کے سڑکوں کے لئے وفاق نے 35 ہزار 600 ملین کی اسکیمز دیں سندھ کو اس مد میں صرف 1519 ملین کے منصوبے دئیے گئے وفاق پنجاب میں برج بنانے کے لئے فنڈ دے رہی ہے سندھ میں وفاق نے یو سی سطح کی نالی کی اسکیمز دی ہیں۔