تازہ ترین
Home / اہم خبریں / وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کی صحافیوں عامر میر اور سید شفقت عمران کو اغواء کئے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کی صحافیوں عامر میر اور سید شفقت عمران کو اغواء کئے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور کی جانب سے صحافیوں عامر میر اور سید شفقت عمران کو اغواء کئے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوۓ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ نااہل، نالائق اور سلیکٹیڈ حکومت صحافیوں کو ہراساں کرنے انہیں سچ اور حق باتیں عوام تک پہنچانے کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہے۔

http://یہ بھی پڑھیں۔ ضلع وسطی کے ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر طحہٰ سلیم اور میونسپل کمشنر ڈاکٹر سید علی زیدی. عاشورہ کے انتظامات میں مصروف ِعمل https://www.nopnewstv.com/busy-in-arranging-ashura

 

موجودہ نالائق اور نااہل حکومت کی جانب سے صحافیوں پر پابندیوں اور انہیں ہراساں کئے جانے کے باعث پاکستان دنیا بھر میں صحافیوں کے لئے خطرناک ملک بنتا جارہا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی آزادی رائے اور آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ فوری طور پر عامر میر اور سید شفقت عمران کو ایف آئی اے کے چنگل سے آزاد کیا جائے اور انہیں سامنے لایا جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے