تازہ ترین
Home / اہم خبریں / شہر قائد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں نجی ٹی وی کے سینئر پروڈیوسر اور معروف صحافی اطہرمتین جاں بحق

شہر قائد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں نجی ٹی وی کے سینئر پروڈیوسر اور معروف صحافی اطہرمتین جاں بحق

کراچی (رپورٹ: ایم ماجد علی) شہر قائد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں نجی ٹی وی کے سینئر پروڈیوسر اور معروف صحافی اطہر متین جاں بحق ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد کے علاقے حیدری کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کی۔ جس کے نتیجے میں شدید زخمی صحافی اطہر متین جانبر نہ ہوسکے۔

 

مزید پڑھیں: پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کوشکست دے دی
https://www.nopnewstv.com/after-a-thrilling-contest

ابتدائی اطلاعات میں واقعہ ڈکیتی میں مزاحمت کا نتیجہ بتایا جارہا تھا، تاہم ایس پی گلبرگ طاہر نورانی کا کہنا ہے کہ کار سوار نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر ماری، جس پر موٹر سائیکل سوار نے غصےمیں آکر کار سوار پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔ ایس پی گلبرگ کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان فائرنگ کے بعد اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر ایک شہری کی موٹر سائیکل لے کر فرار ہوئے۔

جاں بحق صحافی اطہر متین کی میت ضروری قانونی کارروائی کیلئے عباسی شہیداسپتال منتقل کر دی گئی۔ مقتول آج صبح کے وقت اپنے بچوں کو اسکول چھوڑ کر گھر لوٹ رہے تھے۔ سینئر پروڈیوسر کے انتقال پر ملک کی معروف شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

صنفی بنیاد پر تشدد کے خلاف نوابشاہ میں آگاہی سیمینار

نوابشاہ، (رپورٹ: راج کمار اوڈ) شہید بینظیرآباد میں محکمہ سوشل ویلفیئر، ویمن ڈویلپمنٹ اور چائلڈ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے