Home/اہم خبریں/پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن ویمن اینڈ اسپورٹس کمیشن کے زیر اہتمام خواتین کھلاڑیوں اور آفیشلز میں بریسٹ کینسر(چھاتی کے سرطان) سے آگاہی کیلئے سیمینار کا اہتمام
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن ویمن اینڈ اسپورٹس کمیشن کے زیر اہتمام خواتین کھلاڑیوں اور آفیشلز میں بریسٹ کینسر(چھاتی کے سرطان) سے آگاہی کیلئے سیمینار کا اہتمام
کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن ویمن اینڈ اسپورٹس کمیشن کے زیر اہتمام خواتین کھلاڑیوں اور آفیشلز میں بریسٹ کینسر(چھاتی کے سرطان) سے آگاہی کیلئے کراچی جیم خانہ میں سیمینار کا اہتمام کیا گیا سیمینار میں پی او اے ویمن اینڈ اسپورٹس کمیشن کی صدر فاطمہ لاکھانی، سیکرٹری وینا مسعود، سید وسیم ہاشمی، کمیشن کی ممبر نرگس رحیم ٹولہ سمیت سوئمنگ، ٹینس، باکسنگ، ہینڈ بال، کراٹے، تیر اندازی، سافٹ بال، بیڈمنٹن، فینسنگ، فٹ بال، اسپیشل اولمپکس اور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے عہدیداران سمیت 90 کھلاڑیوں اور کوچزنے شرکت کی اس موقع پرپروفیسر ڈاکٹر بشریٰ شیرازی، ڈاکٹرزبیدہ قاضی اور ڈاکٹر ندا واحد کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں بریسٹ کینسر کی شرح جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ ہے ہمارے معاشرے میں بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی سیمینار کی اہمیت کو زیادہ نہیں سمجھا جا سکتا خواتین میں اس بیماری کے خلاف علم اور سمجھ ہماری اولین ترجیح ہے آگاہی اور بروقت علاج کے ساتھ جلد پتہ لگانے سے اس بیماری کو شکست دینے میں مدد مل سکتی ہے چھاتی کے کینسر سے لاعلمی اس بیماری کی اموات کی سب سے بڑی وجہ ہے ہمیں خوشی ہے کے پی او اے ویمن کمیشن کی جانب سے منعقدہ سیمینار سے ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم کے ذریعے اپنی خواتین کھلاڑیوں اور ان کے کوچز تک اس ضروری آگاہی کو پہنچانے میں کامیاب ہوئے ہیں فاطمہ لاکھانی اور ان کی ٹیم نے اس مقصد کے لیے دل و جان سے کام کیا ہے پنک پاکستان ٹرسٹ کی صدر ڈاکٹر زبیدہ قاضی نے آگاہی پھیلانے کے لیے بریسٹ کینسر کے لیے خصوصی طور پر بنائی گئی ایپ متعارف کرائی ہے یہ پورٹل خواتین کے لیے سوالنامہ رکھنے اور اس کینسر کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کا ایک پلیٹ فارم ہوگا ویمن کمیشن کی صدر فاطمہ لاکھانی کا کہنا تھا کہ” پی او اے ڈبلیو اینڈ ایس سی کو آئی او سی کی ہدایات کے تحت تشکیل دیا گیا تھا جس کا واحد مقصد ہماری قومی اولمپک کمیٹی کو صحت مند اور محفوظ ماحول میں کھیلوں میں خواتین کے لیے مساوی مواقع کو فروغ دینے اور ترقی دینے کے لیے پالیسی کی ترقی اور نفاذ کے بارے میں مشورہ دینا تھا تاکہ کھیل اور جسمانی سرگرمیوں میں حصہ لینے اور فائدہ اٹھانے میں ان کی مدد کر سکیں اس موقع پر فاطمہ لاکھانی نے مہمان مقررین اور سیکرٹری جنرل ایس او اے احمد علی راجپوت کو سووینئرز پیش کیے۔